^ کیش بیک ڈالرز کمانے اور ریڈیم کرنے کے لیے اکاؤنٹ کھلا اور اچھی ساکھ کا حامل ہونا ضروری ہے۔ درخواست پر کیش بیک ڈالرز کی ریڈیمپشن کم از کم $25 رقم کے لیے ہونی ضروری ہے۔ جب کیش بیک ڈالرز کو سالانہ بنیادوں پر ریڈیم کیا جاتا ہے، تو سالانہ آمدنی کا دورانیہ تب سے شروع ہو گا جب کارڈ کو خریداریوں کے لیے اگلے سال کے اکاؤنٹ کے جنوری تک کے بلنگ کے دورانیے تک استعمال کیا جائے گا، اس کے بعد سالانہ آمدنی کا دورانیہ ہر سال اکاؤنٹ کے جنوری کے بلنگ کے دورانیے سے آئندہ سال جنوری کے بلنگ کے دورانیے تک جاری رہے گا۔ کیش بیک ڈالرز تب تک جمع ہوتے رہیں گے بشرطیکہ ریڈیم کرنے کی ہدایات فراہم کی جائیں۔ حاصل کرنے کے لیے کیش بیک ڈالرز کی کوئی زیادہ سے زیادہ سالانہ رقم نہیں ہے۔ اس بارے میں مکمل تفصیلات کے لیے کہ کیش بیک ڈالرز کو کیسے ریڈیم کرنا ہے، براہ کرم TD کیش بیک ویزا کارڈ ہولڈر کے معاہدے کا "TD کیش بیک پروگرام کی شرائط و ضوابط" سیکشن ملاحظہ کریں جو www.tdcanadatrust.com/products-services/banking/credit-cards/agreements.jsp پر دستیاب ہے۔
6 Aeroplan™پوائنٹس کی کوئی نقد مالیت نہیں ہوتی لیکن یہ ایروپلان پروگرام کے تحت فلائٹس اور دیگر انعامات کے لیے قابل ریڈیم ہوتے ہیں۔ ایروپلان پوائنٹس استعمال کر کے حاصل کیے جانے والے انعامات کی ریٹیل مالیت متعدد عوامل کی بنیاد پر مختلف ہو گی، بشمول جاری کردہ انعام کی قسم، جس کی تفصیلات https://www.aircanada.com/ca/en/aco/home/aeroplan.html پر ملاحظہ کی جا سکتی ہیں۔ ایروپلان پوائنٹس ایروپلان پروگرام کی عمومی شرائط و ضوابط کے مطابق ہی ریڈیم کیے جا سکتے ہیں۔ ایروپلان پروگرام کی مکمل شرائط و ضوابط آن لائن https://www.aircanada.com/ca/en/aco/home/aeroplan/legal/terms-and-conditions.html پر دستیاب ہیں۔ تمام پیشکشیں، پیشکش کی شرائط و ضوابط میں بیان کردہ معیار پر پورا اترنے سے مشروط ہیں۔
7 TD گلوبل ٹرانسفر کی پیشکش کی شرائط و ضوابط: کینیڈا میں نووارد گلوبل ٹرانسفر کی پیشکش ان افراد کے لیے دستیاب ہے جو کینیڈا میں نووارد پیکج کے لیے اہل ہیں اور TD غیر محدود جاری اکاؤنٹ ("نیا جاری اکاؤنٹ") کھولتے ہیں۔ نئے جاری اکاؤنٹ کے کھلنے کے مہینے سے، نئے جاری اکاؤنٹ پر چارج کی جانے والی TD Global TransferTM کی فیس ہر اہل TD گلوبل ٹرانسفر کی ٹرانزیکشن کے لیے ٹرانزیکشن کی مؤثر تاریخ کے 45 دن کے اندر 12 ماہ کی مدت تک نئے جاری اکاؤنٹ میں واپس کریڈٹ کر دی جائے گی۔ صرف نئے جاری اکاؤنٹ سے ٹرانسفر کے درج ذیل طریقے استعمال کرتے ہوئے مکمل ہونے والی ٹرانسفرز پیشکش کی اہل ہیں:
(i) Western Union® Money TransferSM
(ii) ویزا ڈائریکٹ
(iii) TD گلوبل بینک ٹرانسفر
TD Global TransferTM کی فیس $25 تک ہے۔ TD Global TransferTM کی ٹرانسفر فیس کی رقم متحرک ہوتی ہے اور بھیجی جانے والی رقم، موصول کنندہ کے ملک اور ٹرانزیکشن کے لیے فنڈ کردہ اکاؤنٹ کی کرنسی کی بنیاد پر مختلف ہو گی۔
اس پیشکش کے اہل ہونے کے لیے نیا جاری اکاؤنٹ کھلا اور اچھی حالت میں ہونا ضروری ہے۔
غیر ملکی زرمبادلہ اور بینک کی دیگر فیسیں اب بھی لاگو ہوتی ہیں۔ اگر آپ اپنے اکاؤنٹ کی کرنسی سے کسی مختلف کرنسی میں فنڈز بھیج رہے ہیں، تو آپ ہم سے یہ دوسری کرنسی ہمارے سیٹ کردہ زرمبادلہ کے نرخوں پر خریدیں گے۔ فیسیں اس اکاؤنٹ کی کرنسی میں ہوتی ہیں جس سے رقم بھیجی جاتی ہے۔ رقم کی ترسیل میں شامل دیگر بینکس فنڈز کی وصولی کے لیے اضافی فیس لے سکتے ہیں۔ فیس کے متعلق تفصیلات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں https://www.td.com/ca/en/personal-banking/products/bank-accounts/accounts-fees۔
TD عالمی ٹرانسفر کے متعلق تفصیلات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں https://www.td.com/ca/en/personal-banking/how-to/international-money-transfer/td-global-transfer/۔ پیشکش کسی بھی وقت تبدیل، دستبردار یا اس میں توسیع کی جا سکتی ہے اور اسے کسی دوسری پیشکش کے ساتھ شامل نہیں کیا جا سکتا بشرطیکہ بصورت دیگر نشاندہی کی جائے۔
8 بنڈل پیشکش کی شرائط و ضوابط: $150 کیش حاصل کرنے کے لیے، ایک صارف کو درج ذیل شرائط کو پورا کرنا ضروری ہے:
a. ایک نیا TD غیر محدود جاری اکاؤنٹ (نیا جاری اکاؤنٹ) فروری 26، 2025 سے مئی 28، 2025 تک کھولیں۔
b. جولائی 28، 2025 تک ایک نیا TD ای پریمیم بچت اکاؤنٹ یا TD روزانہ بچت اکاؤنٹ (TD بچت اکاؤنٹ) کھولیں اور TD بچت اکاؤنٹ کے ساتھ درج ذیل میں سے ایک کو مکمل کریں:
i. اکتوبر 24، 2025 تک پہلی ٹرانزیکشن پروسیس کر کے ایک پہلے سے اجازت شدہ ترسیلی خدمات سیٹ اپ کریں۔ پہلے سے اجازت شدہ ترسیلی خدمات کو لازماً ہفتہ وار، دو ہفتوں میں ایک بار، ماہانہ یا مہینے میں دو بار کیا جانا ضروری ہے؛
ii. پہلی ٹرانزیکشن اکتوبر 24، 2025 تک پروسیس کر کے آسان بچت سیٹ اپ کریں؛ اور
c. جولائی 28، 2025 تک ایک نئے TD کیش بیک ویزا* کارڈ، TD کیش بیک ویزا انفینیٹ* کارڈ، TD ریوارڈز ویزا* کارڈ، TD پلاٹینم ٹریول ویزا* کارڈ، TD فرسٹ کلاس Travel® ویزا انفینیٹ* کارڈ، TD® Aeroplan® ویزا پلاٹینم* کریڈٹ کارڈ، TD® Aeroplan® ویزا انفینیٹ* کارڈ، TD® Aeroplan® ویزا انفینیٹ پریولیج* کریڈٹ کارڈ، TD کم شرح ویزا* کارڈ (ایک نیا TD کریڈٹ کارڈ) کے لیے درخواست دیں اور منظوری پائیں۔ نیا TD کریڈٹ کارڈ اکاؤنٹ کھلنے کے بعد 60 دن تک کھلا، فعال اور اچھی ساکھ میں رکھنا ضروری ہے۔
$150 کیش کی پیشکش (بنڈل پیشکش) کینیڈا کے ان رہائشیوں کے لیے دستیاب ہے جو TD بچت اکاؤنٹ اور نئے TD کریڈٹ کارڈ کے کھلنے کے وقت اپنے صوبے یا علاقے میں بالغ عمر کے ہیں۔
ہم کسی ایک فرد کی جانب سے کھولے جانے والے اکاؤنٹس کی تعداد کو محدود کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ بنڈل پیشکش کو کسی بھی وقت تبدیل کیا جا سکتا ہے، واپس لیا جا سکتا ہے یا اس میں توسیع کی جا سکتی ہے اور جب تک کہ نشاندہی نہ کی جائے اسے کسی دوسری پیشکش کے ساتھ شامل نہیں کیا جا سکتا۔
درج ذیل افراد بنڈل پیشکش حاصل کرنے کے اہل نہیں ہیں:
1. وہ صارفین جن کا پہلے سے TD جاری اکاؤنٹ تھا جسے فروری 26، 2024 کو یا اس کے بعد بند کر دیا گیا تھا،
- وہ صارف جو فروری 26، 2025 تک پہلے سے TD بچت اکاؤنٹ رکھتے ہیں،
- وہ صارف جن کا TD بچت اکاؤنٹ تھا جسے فروری 26، 2024 کو یا اس کے بعد بند کر دیا گیا تھا،
4. وہ صارفین جن کو TD سے 2023، 2024، 2025 میں کوئی بچت اکاؤنٹ کی پیشکش ملی تھی؛ یا
- TD کے عملے کے ارکان یا کوئی TD صارفین جن کا TD کے عملے کے رکن کے ساتھ مشترکہ اکاؤنٹ ہے۔
6. وہ صارفین جو فروری 26، 2025 تک ذاتی TD کریڈٹ کارڈ کے بنیادی کارڈ ہولڈر ہیں
7. وہ صارفین جنہوں نے گزشتہ 6 ماہ میں ذاتی TD کریڈٹ کارڈ اکاؤنٹ کو فعال اور/یا بند کیا ہے۔
بنڈل پیشکش کی تمام درکار شرائط پوری ہونے کے بعد، $150 نئے جاری اکاؤنٹ میں 12 ہفتے کے اندر جمع ہو جائے گا، بشرطیکہ نیا جاری اکاؤنٹ، TD بچت اکاؤنٹ اور TD کریڈٹ کارڈ سب اب بھی کھلے ہیں، اچھی ساکھ میں، اور ایک ہی جاری اکاؤنٹ کی قسم کے ساتھ ہوں۔ بنڈل کی پیشکش کی تکمیل تک تمام درکار شرائط کو پورا کرنا جاری رکھنا ضروری ہے۔ پیشکش کی مدت کے دوران کھولے گئے فی TD بچت اکاؤنٹ اور نئے TD کریڈٹ کارڈ پر $150 کی زیادہ سے زیادہ پیشکش۔ فی صارف زیادہ سے زیادہ $150 کی پیشکش۔
ٹرانزیکشنز کے بارے میں معلومات اور اکاؤنٹ فیس کی مکمل فہرست کے لیے، ہمارے اکاؤنٹس اور متعلقہ سروسز کے بارے میں دیکھیں۔
ہم بنڈل پیشکش کو کسی بھی وقت تبدیل، توسیع یا اسے واپس لے سکتے ہیں، اور اسے اسی پروڈکٹ کے لیے کسی دوسری پیشکش یا رعایت کے ساتھ استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ تمام رقوم کینیڈین ڈالر میں ہیں بشرطیکہ بصورت دیگر بتایا گیا ہو۔ دیگر شرائط لاگو ہو سکتی ہیں۔ ٹرانزیکشنز کے بارے میں معلومات اور اکاؤنٹ فیس کی مکمل فہرست کے لیے، ہمارے اکاؤنٹس اور متعلقہ سروسز کا تعارف دیکھیں۔
9 محدود وقتی TD غیر محدود جاری اکاؤنٹ کی پیشکش: $450 کی کیش پیشکش ان افراد کے لیے دستیاب ہے جو کینیڈا میں نووارد کے لیے اہل ہیں، جو اپنے صوبے یا علاقے میں اکاؤنٹ کھلوانے کے وقت بالغ عمر کے ہیں جو:
a) فروری 26، 2025 سے مئی 28، 2025 کے درمیان TD غیر محدود جاری اکاؤنٹ ("نیا جاری اکاؤنٹ") کھولیں، اور
b) نئے جاری اکاؤنٹ کے ساتھ مندرجہ ذیل میں سے کوئی سے دو مکمل کرتے ہیں:
i. جولائی 29، 2025 سے پہلے نئے جاری اکاؤنٹ میں پہلا ڈیپازٹ پوسٹ کرنے کے ساتھ ان کے آجر، پنشن فراہم کنندہ یا حکومت سے جاری ڈائریکٹ ڈپازٹ سیٹ اپ کریں۔ ڈائریکٹ ڈپازٹ ہفتہ وار، پندرہ روزہ، ماہانہ یا فی ماہ دو بار ہونا لازمی ہے۔
ii. جولائی 29، 2025 سے قبل کم از کم $50 مالیت کی ایزی ویب یا TD ایپ کے ذریعے آن لائن بل کی ادائیگی کریں؛
iii. جولائی 29، 2025 سے پہلے نئے جاری اکاؤنٹ میں پہلے سے اجازت شدہ ڈیبٹ کے ساتھ کم از کم $50 مالیت کا ایک جاری پہلے سے اجازت شدہ ڈیبٹ سیٹ اپ کریں۔ پہلے سے اجازت شدہ ڈیبٹ ہفتہ وار، پندرہ روزہ، ماہانہ یا فی ماہ دو بار ہونا لازمی ہے۔ پہلے سے اجازت شدہ ڈیبٹ کے بارے میں مزید جانیں
خواہ کوئی جاری ڈائریکٹ ڈیپازٹ اس پیشکش کے لیے قابل قبول ہے یا نہیں، یہ ہماری منظوری سے مشروط ہے۔
مندرجہ ذیل $450 نقد پیشکش کے اہل نہیں ہیں:
I. وہ صارفین جو پہلے سے TD جاری اکاؤنٹ رکھتے ہیں جسے فروری 26، 2024 یا اس کے بعد بند کر دیا گیا تھا، یا
II. وہ صارفین جن کا فروری 26، 2025 تک پہلے سے TD جاری اکاؤنٹ ہے؛ یا
III. وہ صارفین جنہیں 2023، 2024، 2025 میں TD کی جانب سے کسی جاری اکاؤنٹ کی پیشکشیں ملییں؛ یا
IV. TD کے عملے کے ارکان یا کوئی TD صارفین جن کا TD کے عملے کے رکن کے ساتھ جوائنٹ اکاؤنٹ ہے۔
کسی بھی نئے جاری اکاؤنٹ کے لیے جو کہ مشترکہ اکاؤنٹ ہے، نئے جاری اکاؤنٹ پر اکاؤنٹ کے کم از کم ایک مالک کو اہلیت کے تقاضوں پر لازماً پورا اترنا چاہیئے۔ فی نئے جاری اکاؤنٹ پر ایک $450 کیش پیشکش کی حد۔ فی صارف ایک $450 کیش پیشکش کی حد۔
$450 کو تمام شرائط پوری ہونے کے 12 ہفتوں کے اندر نئے جاری اکاؤنٹ میں ڈیپازٹ کر دیا جائے گا، بشرطیکہ نیا جاری اکاؤنٹ اب بھی کھلا اور اچھی ساکھ میں ہے، اور تمام شرائط پوری ہونا جاری رکھے ہوئے ہے۔ نئے جاری اکاؤنٹ کی ماہانہ فیس کو کسی بھی وجہ سے ختم یا معاف نہیں کیا جا سکتا، TD غیر محدود جاری اکاؤنٹ پر کم از کم ماہانہ بیلنس برقرار رکھنے، بزرگوں کی چھوٹ حاصل کرنے، یا TD غیر محدود جاری اکاؤنٹ پر کینیڈا میں نووارد 12 ماہ کی فیس کا خاتمہ حاصل کرنے کے علاوہ، اور نئے جاری اکاؤنٹ میں $450 ڈیپازٹ کروانے سے قبل اکاؤنٹ کی قسم تبدیل نہ کی گئی ہو۔
ہم کسی بھی وقت $450 کیش کی پیشکش تبدیل کر سکتے ہیں، اس میں توسیع کر سکتے ہیں یا واپس لے سکتے ہیں اور اسے اسی پروڈکٹ کے لیے کسی دوسری پیشکش یا رعایت کے ساتھ ملا کر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ تمام رقوم کینیڈین ڈالر میں ہیں بشرطیکہ بصورت دیگر بتایا گیا ہو۔ دیگر شرائط لاگو ہو سکتی ہیں۔
جاری اکاؤنٹ کی ٹرانزیکشنز کے بارے میں معلومات اور اکاؤنٹ فیس کی مکمل فہرست کے لیے، ہمارے اکاؤنٹس اور متعلقہ سروسز کا تعارف دیکھیں۔
10 TD® Aeroplan® ویزا پلاٹینم* کریڈٹ کارڈ کی استقبالی پیشکش: یہ پیشکش فروری 26، 2025 کو شروع ہوتی ہے اور مئی 28، 2025 ("پیشکش کی مدت") کو ختم ہوتی ہے۔ اس پیشکش کے اہل ہونے کے لیے، آپ کے لیے ضروری ہے کہ: (i) TD® Aeroplan® ویزا پلاٹینم* کارڈ اکاؤنٹ ("اکاؤنٹ") کے لیے مئی 28، 2025 تک منظور ہونا چاہیے، اور (ii) پچھلے 12 ماہ میں اکاؤنٹ نہیں کھولا۔ خواہ TD کسی اکاؤنٹ کے لیے آپ کی درخواست کو منظور کر لے، اس پیشکش کے مطابق کسی بھی ایروپلان پوائنٹس کا انعام اور اجراء aircanada.com/Aeroplan-termsandconditions پر موجود ایرو پلان پروگرام کی عمومی شرائط و ضوابط سے مشروط ہے، جو وہ مراعات یا بونس ایروپلان پوائنٹس فراہم کرتے ہیں (بشمول اس پیشکش میں فراہم کردہ استقبالی، اضافی اور سالگرہ کا بونس) جو ایرو پلان کریڈٹ کارڈ ہولڈر بننے اور/یا ایک نیا ایرو پلان کریڈٹ کارڈ فعال کرنے، استعمال کرنے یا رکھنے کے لیے جاری نہیں کیا جا سکتا اور اسے کچھ خاص حالات میں منسوخ کیا جا سکتا ہے، بشمول، لیکن بلاتحدید، اگر آپ کو، TD یا اسی زمرے کے جاری کنندہ کی جانب سے جیسا کہ اکاؤنٹ ہے، کی جانب سے نیا ایرو پلان کریڈٹ کارڈ کھولنے، فعال کرنے یا استعمال کرنے یا رکھنے کے سلسلے میں استقبالی یا دیگر مراعاتی ایرو پلان پوائنٹس موصول ہو چکے ہیں۔
مندرجہ بالا شرائط سے مشروط، اس پیشکش کے تحت آپ درج ذیل وصول کرنے کے اہل ہیں: (a) (I) 10,000 بونس ایروپلان پوائنٹس ("استقبالی بونس") اکاؤنٹ سے پہلی اہل خریداری کے بعد؛ (II) ایک اضافی 10,000 بونس ایروپلان پوائنٹس ("اضافی بونس")، اگر اکاؤنٹ کھلنے کے 90 دن کے اندر خالص خریداریوں (بشمول پہلی خریداری، منفی کوئی واپسی اور کریڈٹ) میں $1,000 اکاؤنٹ سے کیے جاتے ہیں، اور (b) بنیادی کارڈ ہولڈر کے لیے اور 3 تک اضافی کارڈ ہولڈرز (ہر ایک، "پہلے سال کی چھوٹ") کے لیے اکاؤنٹ کے پہلے سال کے لیے سالانہ فیس کی چھوٹ جو صرف اس صورت میں وصول کی جائے گی جب چھوٹ لاگو ہونے کے وقت اکاؤنٹ اچھی ساکھ رکھتا ہو اور: (I) اکاؤنٹ کا بنیادی کارڈ ہولڈر مئی 28، 2025 تک اپنا کریڈٹ کارڈ فعاک کرتا ہے اور اکاؤنٹ کھولنے کے بعد پہلی اہل خریداری 3 ماہ کے اندر کی جاتی ہے؛ اور (II) بشرطیکہ (b)(I) میں بنیادی کارڈ ہولڈر کی شرائط پوری ہوتی ہیں، اضافی کارڈ ہولڈرز کو مئی 28، 2025 تک اکاؤنٹ میں شامل کر دیا جائے گا۔ قابل اطلاق پہلے سال کی چھوٹ کا اطلاق TD کی جانب سے اکاؤنٹ میں 2 ماہانہ اسٹیٹمنٹس کے اندر پہلی اسٹیٹمنٹ کی تاریخ سے کیا جائے گا جس پر لاگو سالانہ فیس کا چارج ظاہر ہوتا ہے۔
TD ذیل کا حق محفوظ رکھتا ہے: (i) ایک فرد کی جانب سے کھولے گئے کریڈٹ کارڈ اکاؤنٹس کی تعداد کو محدود کرنا، (ii) استقبالی بونس، اضافی بونس اور سالگرہ کے بونس کے لیے اس پیشکش کے تحت دستیاب پوائنٹس کی تعداد کو محدود کرنا، اور (iii) اگر بنیادی کارڈ ہولڈر کا کریڈٹ کارڈ مئی 28، 2025 تک فعال نہیں ہوتا، تو اس پیشکش کو موجودہ کارڈ کے فعال ہونے کے وقت کی عکاسی کرنے کے لیے اس پیشکش میں ترمیم کرنا۔ ایرو پلان کی جانب سے استقبالی بونس، اضافی بونس اور سالگرہ کا بونس جاری کرنے کے وقت اکاؤنٹ اچھی ساکھ کا ہونا چاہیے۔ استقبالی بونس، اضافی بونس اور سالگرہ کے بونس کو ایرو پلان کی جانب سے جاری کرنے اور ایرو پلان ممبر اکاؤنٹ، جو بنیادی کارڈ ہولڈر کی ملکیت ہونا چاہیے، کے ساتھ لنک کرنے کے لیے، براہ کرم اس پیشکش کے ہر عنصر کی شرائط پوری ہونے کے بعد 8 ہفتے تک کی اجازت دیں۔ اکاؤنٹ کو بند کرنے یا کسی دوسرے TD کریڈٹ کارڈ اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرنے کے نتیجے میں کوئی بھی بونس پوائنٹ ضبط ہو سکتا ہے جو اس پیشکش کے تحت ابھی تک نہیں دیا گیا۔