اب آپ ہماری ویب سائٹ سے رخصت ہو کر فریق ثالث ویب سائٹ میں داخل ہو رہے ہیں جس پر ہمارا کوئی کنٹرول نہیں ہے۔
ہوم / کینیڈا میں نووارد / نووارد پیشکش
کینیڈا میں بینکاری پر خوش آمدید
ایک برانچ کا دورہ کریں تاکہ
ایک اکاؤنٹ کھولیں
TD کے کینیڈا میں نووارد بینکاری پیکج کے بارے میں جانیں
بینکاری کے حل اور معاونت خاص طور پر آپ جیسے نوواردوں کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔ اپنے روزمرہ کے اخراجات کا نظم کریں، بچت کریں اور انعامات حاصل کریں۔ شروعات کرنے کے لیے ایک اپائنٹمنٹ بک کریں۔ ایک TD بینکاری ماہر آپ کو جاری، بچت اکاؤنٹ کھولنے اور کریڈٹ کارڈ کے لیے درخواست دینے میں مدد دے گا۔
آپ کا سفر یہاں سے شروع ہوتا ہے - امکانات دریافت کریں
اپنی ملاقات کی تیاری کے لیے، جاری اور بچت اکاؤنٹس تلاش کریں جو آپ کی ضروریات کو پورا کر سکتے ہیں۔ غیر یقینی کا شکار ہیں؟ ہم آپ کی اپائنٹمنٹ کے وقت انتخاب کرنے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔
نوواردوں کے لیے TD کریڈٹ کارڈز
TD کریڈٹ کارڈ کے لیے درخواست دے کر اپنا کریڈٹ تشکیل دینا شروع کریں اور $15,000 تک کریڈٹ کارڈ کی حد کی منظوری پائیں - کریڈٹ کی کوئی سرگزشت درکار نہیں۔
TD کینیڈا میں نووارد بینکاری پیکیج کو پسند کرنے کی مزید وجوہات
محدود وقتی پیشکشیں جنہیں آپ چھوڑنا نہیں چاہیں گے
TD کے ساتھ بینکاری کریں اور ہمارے پرلطف انعامات کا فائدہ اٹھائیں۔ ابھی عمل کریں اور خصوصی فوائد سے لطف اندوز ہوں جو زیادہ دیر تک نہیں رہیں گے۔ پیشکش اکتوبر 31، 2024 کو ختم ہو گی۔ شرائط لاگو ہیں۔
اکثر پوچھے جانے والے سوالات
آپ کینیڈا میں نووارد بینکاری پیکیج کے اہل ہیں اگر آپ:
- 5 یا کم سالوں سے ایک مستقل رہائشی، بین الاقوامی طالب علم یا عارضی رہائشی (حیثیت کے ثبوت کے ساتھ) ہیں
- کبھی TD جاری اکاؤنٹ کے حامل نہیں رہے
- اپنے صوبے یا رہائش کے خطے میں بلوغت کی عمر کے ہیں
- براہ کرم رہائشی شناخت کی درج ذیل چیزوں میں سے ایک ہمراہ لائیں:
- مستقل رہائشی کارڈ
- امیگرینٹ ویزا اور لینڈ کرنے کا ریکارڈ (#1000 سے IMM)
- مستقل رہائش کی تصدیق (#5292/5688 سے IMM) یا عارضی ورک پرمٹ (#1442/1102 سے IMM) یا تعلیم کا پرمٹ (#1208 سے IMM)
- درج ذیل دستاویزات میں سے کوئی ایک:
- ایک درست پاسپورٹ
- کینیڈین ڈرائیور لائسنس
- کینیڈا کا سرکاری شناختی کارڈ
بین الاقوامی طالبعلموں سے پوسٹ سیکنڈری پروگرام میں اندراج کا ثبوت فراہم کرنے کا بھی تقاضا کیا جاتا ہے۔ فراہم کردہ دستاویز اسکول کی جانب سے جاری کیا جانا اور درج ذیل معلومات پر مشتمل ہونا ضروری ہے: طالبعلم کا نام، یونیورسٹی یا کالج کا نام، پروگرام اور تعلیم کا موجودہ سال۔
نوٹ: دیگر شناختی دستاویزات قبول کی جا سکتی ہیں یا درکار ہو سکتی ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے براہ کرم ہم سے رابطہ کریں۔
TD کینیڈا میں نووارد بینکاری پیکیج کے لیے درخواست دینے کے لیے، اپنی مقامی TD برانچ میں اکاؤنٹ کھولنے کے لیے اپائنٹمنٹ بک کریں۔
اگر آپ فی الوقت چین یا انڈیا میں رہتے ہیں:
آپ اکاؤنٹ سیٹ اپ کرنے میں مدد کے لیے ہمیں کال کر سکتے ہیں۔ تاہم، آپ کے پاس اپنے TD بینک اکاؤنٹ کو فعال کرنے کی خاطر TD برانچ جانے کے لیے اپنے ابتدائی سیٹ اپ کے بعد 75 دن کا وقت ہو گا۔
یقینی بنائیں کہ جب آپ کال کریں تو آپ کے پاس کینیڈین امیگریشن ویزا تیار ہو۔
چین: کال کلیکٹ 1-855-537-5355
انڈیا: کال کلیکٹ 416-351-0613
آپ کے کینیڈا میں آنے کے بعد، اپنا نیا بینک اکاؤنٹ فعال کرنے کے لیے کسی TD برانچ جائیں۔
اگر آپ کسی اور ملک میں رہتے ہیں:
آپ کو پہلے کینیڈا پہنچنا چاہیے اور پھر اپنی مقامی TD برانچ میں اکاؤنٹ کھولنے کے لیے اپائنٹمنٹ بک کرنی چاہیے۔