کینیڈا میں نووارد

کینیڈا میں خوش آمدید! ذیل میں پڑھیں کہ کینیڈا میں بینکاری کیسے شروع کریں یا نوواردوں کے لیے ہماری مصنوعات اور خدمات براؤز کریں۔


ہمارے ساتھ بینکاری کیسے شروع کریں

نووارد کے طور پر، ہم جانتے ہیں کہ آپ کے ذہن میں بہت کچھ ہے۔ آپ کے کینیڈا آنے پر بینک اکاؤنٹ کھلوانا پہلا اہم کام ہوتا ہے۔ باسہولت اوقات، قابل رسائی مقامات اور اسی دن ملاقاتوں کے ساتھ، اپنی نزدیک ترین TD برانچ میں جانا اور شروعات کرنا نہایت آسان ہے۔


بینکاری کی بنیادیں

یہ چند اکاؤنٹس اور خدمات ہیں جو آپ کو بسنے میں مدد کر سکتے ہیں:

  • روزمرہ کی باسہولت بینکاری کے لیے جاری اکاؤنٹس دریافت کریں۔

  • اپنے مالی اہداف کے لیے بچت شروع کریں

  • اپنی کینیڈین کریڈٹ سرگزشت تشکیل دینے کی شروعات کرنا اہم ہے۔

  • TD کے ساتھ، بلز ادا کرنا اور آن لائن رقم بھیجنا نہایت آسان ہے۔


TD میں کیا لانا چاہیئے

اکاؤنٹ کھولنے کے لیے تیار ہیں یا کسی بینکاری کے ماہر سے بات کرنا چاہتے ہیں؟

ان دستاویزات میں سے 1 لائیں:

  1. مستقل رہائشی کارڈ

  2. مستقل سکونت کی تصدیق (مثلاً امیگریشن فارم 5292)

  3. عارضی پرمٹ (امیگریشن فارم 1442، 1208، 1102)

اور ان دستاویزات میں سے 2 لائیں:

  1. درست پاسپورٹ

  2. کینیڈین ڈرائیور لائسنس

  3. حکومت کینیڈا کا شناختی کارڈ

نوٹ: دیگر شناختی دستاویزات قابل قبول یا درکار ہو سکتی ہیں۔ براہ مہربانی تفصیلات کے لئے کسی TD برانچ میں تشریف لائیں۔

آپ کی مالیات سمجھنا

TD آپ کو اپنی مالیات سمجھنے میں مدد دینا چاہتا ہے۔ ہم سے برانچ میں ملاقات کریں، اور ہم آپ کے بینکاری کے حوالے سے سوالات کے جواب دیں گے اور آپ کے اختیارات آپ کو سمجھائیں گے۔

باہم مل کر، ہم TD MySpend، TD ایپ، TD موبائل ڈیپازٹ، ڈائریکٹ ڈیپازٹ، Apple Pay، Google Pay اور Samsung Pay جیسی باسہولت خصوصیات دریافت کر سکتے ہیں۔ ہم آپ کے لیے دوران مصروفیت بل ادا کرنا، رقم بھیجنا اور آپ کے اکاؤنٹ کا نظم کرنا آسان بنانے میں مدد کرتے ہیں۔ دیکھیں کہ کیسے۔

کینیڈا میں کریڈٹ بنانا

اگر آپ گھر یا گاڑی خریدنے، یا کوئی بڑی خریداری کرنے کے لیے رقم ادھار لینا چاہتے ہیں تو ایک اچھا کریڈٹ اسکور اہم ہے۔ یہ فون اور انٹرنیٹ کی سروسز اور رینٹل یونٹ کے لیے اہل بننے میں بھی آپ کی مدد کر سکتا ہے۔

اپنے بل بروقت ادا کر کے اور اپنی کریڈٹ کی حد سے تجاوز کرنے سے بچ کے اپنا کریڈٹ اچھا بنائیں۔ یہ مستقبل میں کم شرح سود حاصل کرنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔

اپنی مالیات کا نظم کریں

آپ کے مالی اہداف خواہ کچھ بھی ہوں، ہم ایک ایسا منصوبہ بنانے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں جس کے متعلق آپ پراعتماد محسوس کر سکتے ہیں۔

ہم پراعتماد طریقے سے بینکاری کرنے میں آپ کی مدد کرنا چاہتے ہیں


نوواردوں کے لیے مزید وسائل


رابطہ کریں

کوئی سوال ہے؟ یہاں جواب ڈھونڈیں