کینیڈا میں نوواردوں کے لیے ہمارے بینکاری کے اختیارات جانیے۔


ایک محفوظ کریڈٹ کارڈ ایسا کریڈٹ کارڈ ہوتا ہے جس میں بینک کو رقم جمع کروا کے کریڈٹ کی حد محفوظ کی جاتی ہے، اور دی گئی کریڈٹ کی حد جمع کروائی گئی رقم کے مساوی ہوتی ہے۔ ایک محفوظ کریڈٹ کارڈ آپ کی کینیڈین کریڈٹ سرگزشت اور کریڈٹ کی درجہ بندی مثبت طور پر مضبوط بنانے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔

ایک غیر محفوظ کریڈٹ کارڈ ایسا کریڈٹ کارڈ ہوتا ہے جو کارڈ ہولڈر سے بینک میں کسی اکاؤنٹ میں رقم جمع کروانے کا تقاضا نہیں کرتا۔ عموماً، اگر آپ پہلے ہی اچھی حالت میں موجود کینیڈین کریڈٹ سرگزشت رکھتے ہیں تو آپ غیر محفوظ کریڈٹ کارڈ حاصل کر سکیں گے۔

اہلیت کی ضروریات

کینیڈا میں نوواردوں کے لیے بینکاری پیکج دستیاب ہے اگر آپ:

  • 2 سالوں یا اس سے کم تک کینیڈا کے مستقل یا عارضی رہائشی رہ چکے ہوں
  • اپنی حیثیت کا ثبوت مستقل رہائشی کارڈ یا عارضی پرمٹ کے ذریعے دیں۔
  • کبھی TD جاری اکاؤنٹ نہیں کھولا یا رکھا
  • اپنے صوبے یا رہائشی خطے میں بلوغت کی عمر کے حامل ہوں

برانچ میں کیا لانا چاہیے

جب آپ کسی TD برانچ کا دورہ کریں، تو رہائش کی شناخت کے درج ذیل 1 ثبوت ہمراہ لائیں:

  • مستقل رہائشی کارڈ
  • مستقل سکونت کی تصدیق (مثلاً امیگریشن فارم 5292)
  • عارضی پرمٹ (امیگریشن فارم 1442، 1208، 1102)

اور ذاتی شناخت کے درج ذیل 2 ثبوت ہمراہ لائیں:

  • درست پاسپورٹ
  • کینیڈین ڈرائیور لائسنس
  • حکومتِ کینیڈا کا شناختی کارڈ

نوٹ: دیگر شناختی دستاویزات قابلِ قبول یا مطلوب ہو سکتی ہیں۔ براہ مہربانی تفصیلات کے لئے کسی TD برانچ میں تشریف لائیں۔


واپس سب سے اوپر