غیر ملکی کارکنان

ایک غیر ملکی ورکر کے طور پر، آپ کام کے لیے اپنے آبائی ملک سے کینیڈا جا رہے ہوں گے، جو ایک بڑی تبدیلی ہو سکتی ہے۔ لیکن ہم آپ کے پورے مالی سفر میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔ خواہ آپ کینیڈا میں اپنے مالی نظم میں مدد کے لیے رہنمائی یا پروڈکٹس تلاش کر رہے ہوں، TD کے پاس بینکاری کو آسان بنانے میں مدد کے لیے حل موجود ہیں۔


بنیادی باتوں سے آغاز کریں

TD جاری اکاؤنٹس

اپنا پہلا جاری اکاؤنٹ سیٹ اپ کرنا ضروری ہے، کیونکہ یہ آپ کی روزمرہ کی بینکاری کی کنجی ہے اور عام طور پر آپ کے آجر کے لیے آپ کو براہ راست ادائیگی کرنے کا ایک طریقہ ہے۔ ہمارا TD غیر محدود جاری اکاؤنٹ آغاز کے لیے مناسب ترین ہو سکتا ہے۔

TD بچت اکاؤنٹس

بچت اکاؤنٹ آپ کو ان خریداریوں کے لیے رقم مختص کرنے میں مدد دے سکتا ہے جو آپ لامحالہ یا کسی ہنگامی صورت حال میں کرنا چاہیں گے۔ TD روزانہ بچت اکاؤنٹ یا TD ای پریمیئم بچت اکاؤنٹ دونوں ہی زیر غور لانے کے لیے اچھے اختیارات ہیں۔


TD کے ساتھ بینکاری کے فوائد

  • کینیڈا میں نووارد کا بینکاری پیکیج

    ان بینکاری مصنوعات کے ساتھ شروعات کریں جن کی آپ کو ضرورت ہے اور بچت اور مالیت میں $1,985 تک سے فائدہ اٹھائیں1۔

  • سہولت

    ہم قومی سطح پر 13.5 ملین سے زائد صارفین کو 60 سے زائد زبانوں میں کینیڈا بھر کی 1،000 برانچوں میں خدمات فراہم کرتے ہیں۔

  • TD ایپ

    اپنی روزمرہ کی بینکاری، ٹریڈنگ یا ٹریکنگ کی صلاحیت اپنے ہاتھ میں حاصل کریں۔

اپنا پہلا کینیڈین بینک اکاؤنٹ کھولنے کے مراحل

آغاز کرنے کے لیے تیار ہیں؟ ہم آپ کی مدد کے لیے تیار ہیں! آپ کو ایک TD برانچ کا دورہ کرنے کی ضرورت ہو گی؛ تاہم، اس دوران، آپ کی تیاری میں مدد کے لیے یہ کچھ آسان مراحل ہیں۔

مرحلہ 1
وہ تمام اکاؤنٹس چیک کریں جن کی ہم TD میں پیشکش کرتے ہیں اور دیکھیں کہ کون سے آپ کی ضروریات سے ہم آہنگ ہیں۔

مرحلہ 2
اپنا اکاؤنٹ سیٹ اپ کرنے کے لیے درکار درست دستاویزات جمع کریں۔

مرحلہ 3
برانچ میں TD کے ایک مشیر سے ملیں۔

 

اپنا TD بینک اکاؤنٹ کھولنے کے لیے درکار دستاویزات

TD کے ساتھ ایک اکاؤنٹ کھولنے کے خواہشمند ہیں؟ یہاں ان دستاویزات کی فہرست ہے جو آپ کو TD برانچ میں اپنے ساتھ لانے کی ضرورت ہو گی:

  • عارضی ورک پرمٹ (IMM فارم #1442/1102)، اور
  • ایک درست پاسپورٹ، یا
  • کینیڈا کا ڈرائیور لائسنس، یا
  • کینیڈا کا سرکاری شناختی کارڈ

غیر ملکی ورکرز کے لیے مزید وسائل

رابطہ کریں


کوئی سوال ہے؟ یہاں جواب ڈھونڈیں