کینیڈا میں مکان خریدنا

ہم سمجھتے ہیں کہ کینیڈا میں گھر خریدنا ان سب سے بڑے مالی فیصلوں میں سے ایک ہے جو آپ کریں گے۔ TD میں، ہم آپ کے لیے آپ کے گھر کے لیے مالیاتی فیصلے کرنا آسان بنانا چاہتے ہیں۔ اس عمل سے گزرنے میں آپ کی مدد کے لیے، ہم نے کچھ اہم چیزیں بیان کی ہیں جن کے بارے میں آپ کو معلوم ہونا چاہیے۔


TD مورگیج کے ماہرین مدد کے لیے دستیاب ہیں

ایک TD مورگیج کا ماہر کینیڈا میں اپنا پہلا گھر خریدنے میں آپ کی مدد کے لیے مشورے کی پیشکش کر سکتا ہے، خواہ آپ کی کوئی کینیڈین کریٹ ہسٹری نہ ہو۔1 یہ کچھ طریقے ہیں جن سے ایک TD مورگیج کا ماہر اس پورے سفر میں آپ کی رہنمائی کر سکتا ہے:

  1. ڈاؤن پیمنٹ کے لیے بچت کرنا
    اسے آسان بنانے میں مدد کے لیے بچت کی تجاویز حاصل کریں اور یہ سمجھیں کہ آپ کو اپنی صورت حال کے لیے کتنی بڑی ڈاؤن پیمنٹ درکار ہو گی۔

  2. مورگیج اور نرخ
    سمجھیں کہ مورگیج کیسے کام کرتی ہے، مختلف مالیاتی اختیارات کیا ہیں اور وہ آپ کی شرح سود کو کیسے متاثر کر سکتے ہیں۔

  3. مورگیج کی درخواست کا عمل
    سمجھیں کہ مورگیج گھر خریدنے کے عمل میں کیسے موافق ہے اور آپ کو اپنی مورگیج کی درخواست کے لیے کن دستاویزات کی ضرورت ہو گی۔

  1. مورگیج کی پیشگی منظوری
    مورگیج کی پیشگی منظوری کے فوائد کو سمجھیں جیسا کہ خود کو مورگیج کی رقم کا واضح اندازہ دینا جس کے لیے آپ کو منظوری مل سکتی ہے اور ریئلٹرز اور گھر بیچنے والوں کے ساتھ اپنی پوزیشن کو مضبوط کرنا کہ آپ ایک سنجیدہ خریدار ہیں۔

  2. اپنی مورگیج کی جلدی ادائیگی کرنا
    اپنی مورگیج کی جلد ادائیگی کرنے کے لیے مورگیج کی مختلف خصوصیات کے بارے میں جانیں۔

  3. متعدد زبانوں میں مشخص مشورہ
    کال کی درخواست کریں اور ہم آپ کو TD مورگیج کے ماہر سے مربوط سکتے ہیں۔ آپ ہماری جانب سے پیشکش کی جانے والی مختلف زبانوں میں مشخص مشورے کے لیے TD مورگیج کے ماہر کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

ایک نووارد کے طور پر اپنا پہلا گھر خریدنے کے بارے میں مزید سوالات ہیں؟

اپنے لیے نووارد کی مورگیج کا درست حل ڈھونڈیں

TD میں، ہمارے پاس نوواردوں کے لیے حسب ضرورت مورگیج کے حل دستیاب ہیں۔ آپ مورگیج کے تب بھی اہل ہو سکتے ہیں، خواہ آپ کی کینیڈا میں محدود یا کوئی بھی کینیڈین کریڈٹ ہسٹری نہ ہو نہ ہی محدود ملازمت ہو۔1 آپ کی نووارد حیثیت اور ڈاؤن پیمنٹ کی رقم کی بنیاد پر ہمارے پاس مختلف حل ہیں۔

ذہن میں رکھیں، کم ڈاؤن پیمنٹ کا مطلب ہے کہ آپ کے لیے اپ فرنٹ لاگت کم ہو گی، تاہم آپ بڑی ڈاؤن پیمنٹ کے مقابلے میں اپنی زندگی میں زیادہ سود ادا کریں گے۔

  • مستقل رہائشیوں کے لیے

    اگر آپ فی الوقت ایک مستقل رہائشی ہیں اور آپ نے گزشتہ 5 سال میں کینیڈا میں مستقل رہائشی حیثیت حاصل کی ہے اور کم از کم 3 ماہ کی کل وقتی کینیڈا میں ملازمت کے حامل ہیں تو ہمارے پاس درج ذیل 2 اختیارات ہیں:

    • اس مورگیج حل کو گھر کی خریداری کی قیمت یا گھر کی مالیت، جو بھی کم ہو، کی کم از کم 35% ڈاؤن پیمنٹ درکار ہوتی ہے۔ آپ کو اس اختیار کے ساتھ مورگیج ڈیفالٹ انشورنس پریمیم کے لیے ادائیگی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
    • اگر آپ 35% کی کم از کم ڈاؤن پیمنٹ پوری نہیں کر سکتے، تو آپ کو مورگیج کی ڈیفالٹ انشورنس کے پریمیم کی ادائیگی کرنی ہو گی۔ اس اختیار کے لیے کم از کم 5% جتنی کم ڈاؤن پیمنٹ درکار ہوتی ہے، تاہم، گھر کی خریداری کی قیمت $1.5 ملین سے کم ہونا ضروری ہے۔
  • غیر ملکی کارکنان کے لیے

    اگر آپ ایک درست ورک پرمٹ کے ساتھ عارضی رہائشی ہیں جو گزشتہ 2 سال کے اندر کینیڈا منتقل ہوئے ہیں اور کم از کم 3 ماہ کی کینیڈا میں کل وقتی ملازمت رکھتے ہیں، تو ہمارے پاس درج ذیل 2 اختیارات ہیں:

    • اس مورگیج حل کے لیے کم از کم ڈاؤن پیمنٹ گھر کی خریداری کی قیمت یا گھر کی مالیت کا 20% ہے، جو بھی کم ہو، اور مورگیج ڈیفالٹ انشورنس درکار نہیں ہے۔
    • اگر آپ 20% کی کم از کم ڈاؤن پیمنٹ پوری نہیں کر سکتے، تو آپ کو مورگیج کی ڈیفالٹ انشورنس کے پریمیم کی ادائیگی کرنی ہو گی۔ اس اختیار کے لیے کم از کم 5% جتنی کم ڈاؤن پیمنٹ درکار ہوتی ہے، تاہم، گھر کی خریداری کی قیمت $1.5 ملین سے کم ہونا ضروری ہے۔

TD مورگیج کا انتخاب کیوں کریں؟

  • مسابقتی نرخ اور 120-دن کے نرخ کا ہولڈ2

    ہم کچھ خصوصی نرخ پیش کرتے ہیں4، اور پہلے سے منظور شدہ مورگیج کے ساتھ، ہم آپ کا نرخ 120 دن2 تک ہولڈ کر سکتے ہیں تاکہ آپ مزید اعتماد کے ساتھ خریداری کر سکیں۔

  • لچکدار مورگیج کے اختیارات

    لچکدار ادائیگی کے اختیارات حاصل کریں جو آپ کی ضروریات پوری کرنے میں مدد کر سکتے ہیں، جیسے آپ کی مورگیج کی ادائیگیوں کو تیز یا سست کرنے کی صلاحیت۔3

  • نوواردوں کے لیے کوئی کینیڈین کریڈٹ ہسٹری درکار نہیں ہے1

    TD مورگیج کے ماہر سے یہ دیکھنے کے لیے بات کریں کہ آیا آپ TD نووارد کے مورگیج حل کے لیے اہل ہیں، خواہ آپ کینیڈین کریڈٹ ہسٹری کے حامل نہ ہوں۔

نوواردوں کے لیے مورگیج کا عمل

اگر آپ ایک نووارد کے طور پر کینیڈا میں اپنا پہلا گھر خریدنے کے لیے تیار ہیں اور پہلے ہی کینیڈا پہنچ چکے ہیں، تو آئیں آپ کو بتاتے ہیں کہ مورگیج کا عمل کیسے کام کرے گا۔

TD نووارد مورگیج حل کا اہل ہونے کے لیے، آپ کے پاس کینیڈا میں کم از کم 3 کی کل وقتی ملازمت ہونی ضروری ہے اور آپ کے لیے ضروری ہے کہ

  • مستقل رہائشی ہوں اور گزشتہ 5 سال کے اندر کینیڈا میں مستقل رہائشی حیثیت حاصل کی ہو، یا
  • درست ورک پرمٹ کے ساتھ ایک عارضی رہائشی جو گزشتہ 2 سال کے اندر کینیڈا میں منتقل ہوا ہے۔

کسی کینیڈین کریڈٹ ہسٹری کی ضرورت نہیں ہے، بشرطیکہ آپ دیگر تمام اہلیت اور کریڈٹ کے معیار پر پورا اترتے ہوں۔


ایک TD مورگیج کا ماہر آپ کی آمدنی، بچت، ماہانہ اخراجات اور مزید کی بنیاد پر یہ تعین کرنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے کہ آپ اپنے گھر کے لیے کتنا ادھار لے سکتے ہیں۔

گھر تلاش کرنا شروع کرنے سے پہلے، آپ TD مورگیج کی پیشگی منظوری حاصل کرنے پر غور کرنا چاہیں گے۔ اس سے یہ ظاہر کرنے میں مدد ملے گی کہ آپ ایک مخصوص رقم تک مورگیج کے قرض کے لیے اہل ہیں، تاکہ آپ زیادہ اعتماد کے ساتھ خریداری کر سکیں۔2

مورگیج کی پیشگی منظوری حاصل کرنے کے لیے، TD مورگیج کے ماہر سے رابطہ قائم کر کے شروع کریں۔


جب آپ کو پیشگی منظوری مل جاتی ہے، تو زیادہ دلچسپ مرحلے کا وقت آ جاتا ہے۔ یہ وہ مرحلہ ہے جہاں آپ ایک ایسا گھر دریافت کرنے کے سفر پر جاتے ہیں جو آپ کے لیے بالکل صحیح ہو۔ اس مرحلے پر آپ ایک ریئل اسٹیٹ ایجنٹ کی تلاش شروع کر سکتے ہیں۔ رئیل اسٹیٹ ایجنٹ کا انتخاب کرنے سے پہلے، ان سے ملیں تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ آیا ان کی شخصیت اور سروس کی سطح آپ کے لیے موزوں ہے اور کسی بہترین کوائف اور حوالہ جات کے حامل فرد کو منتخب کرنے کی کوشش کریں۔ یاد رکھیں، ایجنٹ کو عام طور پر بیچنے والے کے ذریعے ادائیگی کی جاتی ہے اس لیے اسے استعمال کرنے کے لیے آپ کو کچھ خرچ نہیں کرنا پڑے گا۔


جب آپ کو اپنا پسندیدہ گھر مل جائے تو یقینی بنائیں کہ یہ آپ کی قیمت کی حد کے اندر ہے اور اپنی پیشکش جمع کروانے سے پہلے رئیل اسٹیٹ کے وکیل سے بات کریں۔


جب آپ کی خریداری کی پیشکش قبول ہو جاتی ہے، تو آپ کو اپنی مورگیج کی درخواست شروع کرنے، منظوری حاصل کرنے اور لین دین کو حتمی شکل دینے کی ضرورت ہو گی۔ اگر آپ TD نووارد کے لیے مورگیج حل کی درخواست دے رہے ہیں، تو آپ کو درج ذیل دستاویزات فراہم کرنے کی ضرورت ہوتی ہے:

  • آپ کا مستقل رہائشی کارڈ یا درست ورک پرمٹ (IMM فارم #1442)
  • کینیڈا میں قابل تصدیق آمدنی اور کل وقتی ملازمت کے ذرائع، جیسا کہ پے اسٹبز، ملازمت کا خط اور بینک اسٹیٹمنٹس جو براہ راست ڈیپازٹ کی تصدیق کرتی ہوں۔
  • وہ دستاویزات جو یہ ظاہر کرتی ہیں کہ آپ کو اپنی ڈاؤن پیمنٹ کہاں سے مل رہی ہے۔ اس میں آپ کے آبائی ملک میں آپ کے بینک کی مالیاتی اسٹیٹمنٹس شامل ہو سکتی ہیں
  • آپ کی بچتوں، سرمایہ کاری، قرضوں، کریڈٹ کارڈز اور لائن آف کریڈٹ کی حالیہ اسٹیٹمنٹس
  • رہائش کے اخراجات (مثلاً پراپرٹی ٹیکس، کونڈو فیس، حرارتی اخراجات)
  • گھر خریدنے کی دستخط شدہ پیشکش

ایک TD مورگیج کا ماہر آپ کو بتائے گا کہ آپ کی صورت حال کے لیے کن دیگر دستاویزات کی ضرورت ہو سکتی ہے۔

جنوری 1، 2023 سے، غیر کینیڈینز کی جانب سے رہائشی املاک خریدنے کی ممانعت کا ایکٹ نافذالعمل ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ کینیڈا کی حکومت نے غیر کینیڈینز کے لیے کینیڈا میں رہائشی جائیداد کی خریداری پر کچھ پابندیاں عائد کی ہیں۔ ہم تجویز کرتے ہیں کہ آپ کینیڈا میں گھر خریدنے کے لیے اپنی اہلیت کی تصدیق کی خاطر رہنمائی کے لیے کسی وکیل/نوٹری سے مشورہ کریں۔

اکثر پوچھے جانے والے سوالات

آپ کو کتنی ڈاؤن پیمنٹ کی ضرورت ہے اس کا انحصار آپ کے گھر کی قیمت خرید، اور اس چیز پر ہے کہ آیا آپ کو روایتی مورگیج یا ڈیفالٹ انشورڈ مورگیج مل رہی ہے۔


کینیڈا میں مورگیج حاصل کرنے کے لیے عام طور پر اچھے کریڈٹ سکور کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ یہ آپ کی مورگیج کے قرض دہندہ کو ظاہر کرتا ہے کہ آپ اپنے اخراجات اور کریڈٹ کا نظم کرنے میں کتنے ذمہ دار ہیں۔

TD میں، ہم سمجھتے ہیں کہ کینیڈا میں ایک نووارد کے طور پر، آپ اب بھی اپنا کریڈٹ سکور بنا رہے ہیں اور کینیڈا میں اپنی کل وقتی ملازمت تشکیل دینے کے ابتدائی مراحل میں ہیں۔ لیکن نوواردوں کے لیے ہمارے مورگیج حل کے ساتھ، آپ اب بھی TD مورگیج کے اہل ہو سکتے ہیں، حتیٰ کہ کینیڈین کریڈٹ ہسٹری کے بغیر بھی۔ یہ دیکھنے کے لیے کہ آیا آپ TD مورگیج کے اہل ہو سکتے ہیں، کسی TD مورگیج کے ماہر سے رابطہ کریں۔


کینیڈا پہنچنے کے بعد اور جب آپ گھر کی تلاش شروع کرنے کے لیے تیار ہوں تو آپ کو مورگیج کی پیشگی منظوری کے لیے درخواست دینی چاہیے۔ آپ کی پیشگی منظوری صرف تھوڑے وقت کے لیے مناسب ہو سکتی ہے اس لیے گھر کی تلاش شروع کرنے سے پہلے اس کے لیے درخواست دینا ضروری ہے اور آپ کے پاس وہ سب کچھ ہوتا ہے جو آپ کو خریدنے کے لیے درکار ہے۔ TD میں، ہم آپ کا پہلے سے منظور شدہ مورگیج کا نرخ 120 دن کے لیے ہولڈ رکھیں گے2 تاکہ آپ زیادہ اعتماد کے ساتھ گھر کی تلاش کر سکیں۔


گھر کی انشورنس (یا کونڈو انشورنس اگر کونڈو خرید رہے ہیں) غیر متوقع نقصانات جیسا کہ چوری، آتشزدگی وغیرہ کے خلاف (پالیسی کی حد تک) آپ کے گھر اور ذاتی سامان کی مرمت یا تبدیلی کا احاطہ کرتی ہے۔ زیادہ تر مورگیج قرض دہندگان آپ سے اپنی مورگیج حاصل کرنے کے لیے گھر/کونڈو کی انشورنس رکھنے کا تقاضا کریں گے۔

مورگیج کی ڈیفالٹ انشورنس ایک انشورنس ہے جو نقصانات کے حوالے سے مورگیج کے قرض دہندہ کا تحفظ کرتی ہے، اگر آپ مورگیج پر ڈیفالٹ کر جاتے ہیں۔ مورگیج کی ڈیفالٹ انشورنس اعلیٰ تناسب کی مورگیج کے لیے لازمی ہے اور اگر آپ 20% سے کم ڈاؤن پیمنٹ کرتے ہیں تو ضروری ہے۔ معیاری روایتی مورگیج پروگرامز کے لیے کم از کم 20% ڈاؤن پیمنٹ درکار ہوتی ہے۔ اگر آپ کے پاس 35% سے کم ڈاؤن پیمنٹ ہے تو مستقل رہائشیوں کے لیے TD کے نوواردوں کے مورگیج حل کے لیے مورگیج ڈیفالٹ انشورنس کی ضرورت ہوتی ہے۔

مورگیج کے تحفظ کی انشورنس، جسے مورگیج کریڈٹر انشورنس بھی کہا جاتا ہے، ایک اختیاری انشورنس پروڈکٹ ہے جو شدید بیماری اور زندگی کی انشورنس کے اختیارات کی مورگیج فراہم کرتی ہے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کی موت ہو جائے یا آپ میں کسی احاطہ کردہ سنگین بیماری کی تشخیص کی گئی ہو، تو یہ انشورنس زیادہ سے زیادہ کوریج کی حد تک آپ کی مورگیج کی باقی رقم ادا کر سکتی ہے۔

رابطہ کرنے کے دیگر طریقے