مستقل رہائشی

ہمیں معلوم ہے کہ کینیڈا میں نووارد کے طور پر، یہاں اپنی زندگی کو ترتیب دینا آپ کی اولین ترجیح ہے، اور اس کا جزو آپ کے مالی معاملات کا نظم کرنا ہے۔ بینک اکاؤنٹ کھولنے سے گھر کی خریداری تک، ہماری ایسی مصنوعات اور خدمات ہیں جو اس سلسلے کے ہر قدم پر آپ کی مدد کریں گی۔


اپنی منتقلی کی تیاری کریں

ان اضافی مراحل پر عمل کر کے اپنی منتقلی کے لیے تیار ہوں، جیسا کہ حکومت کینیڈا کی جانب سے تجویز کیا جاتا ہے:

  1. قبل از آمد سروسز کے متعلق جانیں تاکہ آپ کو اپنی منتقلی کے متعلق تیاری میں مدد مل سکے جس میں کینیڈا میں آپ کے کوائف کو تسلیم کرنا، ملازمت تلاش کرنا اور آپ کی آمد کے بعد اضافی مفت سروسز سے وابستہ ہونا شامل ہیں.

  2. کینیڈا آمد پر آپ کہاں رہیں گے، اسے پیش نظر رکھیں۔ ہو سکتا ہے کہ آپ طویل مدتی رہائش کی تلاش سے قبل عارضی طور پر کسی ہوٹل میں رہنا چاہیں یا پہلے پہل کسی رشتہ دار کے ساتھ منتقل ہونا چاہیں۔

  3. تمام اہم دستاویزات کینیڈا لائیں، جیسا کہ مؤثر پاسپورٹ، امیگریشن ویزا، اس تمام سامان کی فہرست جو آپ لا رہے ہیں اور ان کی ڈالر میں مالیت۔

  4. اگر آپ فیڈرل اسکلڈ ورکر پروگرام یا فیڈرل اسکلڈ ٹریڈز پروگرام کے تحت آ رہے ہیں تو کم از کم تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے اپنی رقم کا ثبوت تیار کریں۔

  5. اپنے یا اپنے بچوں کے لیے اسکول ڈھونڈیں۔ پبلک اسکول یا نجی اسکول کے مابین منتخب کریں۔

  1. اپنے مالیات کا نظم کریں اور یقینی بنائیں کہ اپنی کینیڈا آمد پر آپ اپنی رقم تک رسائی کر سکتے ہیں۔ اگر آپ نقد یا نقدی کے مساوی $10,000 CDN سے زائد لا رہے ہیں، تو اس کے متعلق سرحد پر بتانا ہو گا۔

  2. نجی صحت کی انشورنس کے اختیارات کو مدنظر رکھیں۔ کینیڈا مستقل رہائشیوں کو پبلک ہیلتھ انشورنس کی پیشکش ضرور کرتا ہے لیکن آپ کو اس کے آغاز کے لیے تین ماہ تک انتظار کرنے کی ضرورت ہو سکتی ہے۔

  3. ملازمت کی تلاش کی ویب سائٹس سے روزگار کی تلاش شروع کریں۔ اگر آپ کے کوئی ایسے کوائف ہیں جن کے جائزے کی ضرورت ہے، تو کینیڈین حکومت اس حوالے سے آپ کی رہنمائی کر سکتی ہے کہ کینیڈا میں اپنے کوائف کو کیسے تسلیم کروایا جائے۔

  4. کینیڈا کی دو سرکاری زبانوں، انگریزی اور فرانسیسی میں اپنی زبان کی مہارت بڑھائیں۔

  5. کینیڈا میں چاروں موسموں کے لیے اپنے آپ کو تیار کریں۔ آپ جس صوبے میں رہنے کا انتخاب کرتے ہیں اور سال کے وقت پر منحصر، یہ بہت ٹھنڈا یا بہت گرم ہو سکتا ہے، اس لیے موزوں کپڑے پیک کرنا یقینی بنائیں۔

مستقل رہائشی کے طور پر کینیڈا میں رہنا

کینیڈا میں نووارد کے طور پر، ہو سکتا ہے کہ آپ کا پہلے ہی کہیں عارضی طور پر رہنے کا منصوبہ ہو۔ لیکن بالآخر جب آپ مالی طور پر تیار ہو جائیں گے، تو ہو سکتا ہے کہ آپ اپنی جگہ تلاش کرنا چاہیں گے۔ آیا آپ اسی شہر یا ٹاؤن میں رہنا یا کہیں اور منتقل ہونا منتخب کرتے ہیں، اس کا انحصار آپ پر ہے۔ تاہم، پیش نظر رکھنے کے لیے یہ کچھ عوامل ہیں:

  • گزر بسر کے اخراجات اور درکار جگہ
  • ملازمت کے مواقع
  • دوستوں سے فاصلہ
  • آنے جانے پر لگنے والا وقت اور رقم
  • ملتی جلتی / مختلف ثقافتوں سے سامنا

کینیڈا میں رہائش کے اخراجات

کینیڈا میں اپنی نئی زندگی کے لیے بجٹ بنانے کی کوشش کرتے وقت یہ ممکنہ اخراجات مدنظر رکھیں۔

  1. رہائش کے اخراجات:
    آپ کے گھر کے سائز اور اسے کرایہ پر لینے یا خریدنے پر منحصر لاگت مختلف ہوتی ہے۔ آپ اپنے گھر سے وابستہ سہولیات، انشورنس وغیرہ کی لاگت کو بھی شامل کرنا چاہیں گے۔

  2. بنیادی اخراجات: 
    ضروری عوامل جیسے کھانا اور کپڑے۔ ریسٹورنٹس میں کھانا یا ڈیزائنر کپڑے پہننا مہنگا ہو سکتا ہے۔ اخراجات کو کم کرنے کے لیے، گھر پر پکے کھانے یا سستے کپڑے خریدنے پر غور کریں۔

  3. صحت کی انشورنس:
    کینیڈا میں صحت عامہ کی نگہداشت دستیاب ہے، لیکن بعض چیزیں، جیسا کہ بصارت کی نگہداشت، دانتوں کی نگہداشت، نسخہ جاتی ادویات اور وہیل چیئرز کا اس میں احاطہ نہیں کیا جاتا۔ مزید کوریج حاصل کرنے کے لیے ہو سکتا ہے آپ نجی صحت کی انشورنس خریدنا چاہیں۔

  4. ٹرانسپورٹیشن:
    اگر عوامی ٹرانسپورٹیشن کسی صورت مناسب نہیں ہے، تو آپ کار خرید سکتے ہیں یا لیز (کرایہ کی طرح) پر لے سکتے ہیں۔ کار کی ادائیگیوں، ایندھن کی لاگت، دیکھ بھال، انشورنس وغیرہ کے لیے تیار رہیں۔

  1. تنخواہ کے چیک کی کٹوتیاں:
    کینیڈا میں، انکم ٹیکس، ملازمت کی انشورنس، یونین کے اخراجات (اگر آپ کسی یونین کا حصہ ہیں)، یا پینشن کے منصوبوں کی ادائیگی کرنے کے لیے ایمپلائرز آپ کی تنخواہ کے چیکس سے رقم کی کٹوتی کریں گے۔

  2. بچوں کی نگہداشت کے اخراجات:
    بچوں کی نگہداشت کی لاگت اور رعایتیں صوبے کے لحاظ سے مختلف ہیں۔ آپ کے بچے کی عمر اور آپ کے نئے شیڈول پر منحصر، ڈے کیئر یا اسکول کے بعد کے پروگرامز قابل غور ہیں۔

  3. سروس کے لیے ٹپ دینا:
    خواہ آپ کسی ریسٹورنٹ پر کھانے کے لیے یا بال کٹوانے کی ادائیگی کر رہے ہیں، سروس کے لیے ٹپ دینا کینیڈا میں عام طرزعمل ہے۔

  4. رابطہ کاری کے اخراجات: 
    سیل فون اور انٹرنیٹ کی ادائیگی اضافی لاگتیں ہیں جنہیں آپ کو شامل کرنا ہو گا۔ ذہن میں رکھیں کہ قیمتیں اس سے زیادہ ہو سکتی ہیں جن کا آپ کو اپنے آبائی ملک میں تجربہ رہا ہے۔

  5. شامل کردہ سیلز ٹیکس:
    کئی دیگر ممالک کی طرح، کینیڈا ان مصنوعات اور خدمات میں سیلز ٹیکس شامل کرتا ہے جنہیں آپ خریدتے ہیں۔


آپ کی شروعات میں مدد کے لیے وسائل

نوواردوں کے لیے مزید وسائل

رابطہ کریں

کوئی سوال ہے؟ یہاں جواب ڈھونڈیں