مستقل رہائشی

ہمیں معلوم ہے کہ کینیڈا میں نووارد کے طور پر، یہاں اپنی زندگی کو ترتیب دینا آپ کی اولین ترجیح ہے، اور اس کا جزو آپ کے مالی معاملات کا نظم کرنا ہے۔ بینک اکاؤنٹ کھولنے سے گھر کی خریداری تک، ہماری ایسی مصنوعات اور خدمات ہیں جو اس سلسلے کے ہر قدم پر آپ کی مدد کریں گی۔


کینیڈا میں نووارد بینکاری پیکیج

بینک اکاؤنٹس سے کریڈٹ کارڈز تک، TD ہمارے کینیڈا میں نووارد بینکاری پیکیج کے ساتھ آپ کو سہولت دیتا ہے۔

TD کے ساتھ نووارد کے طور پر بینکاری کے فوائد

ہم سمجھتے ہیں کہ کینیڈا میں نووارد کے طور پر، جہاں تک کسی نئے ملک میں اپنے مالی امور کا نظم کرنے سے تعلق ہے، تو شائد آپ کو معلوم نہ ہو کہ آغاز کہاں سے کرنا ہے۔ لیکن TD کے ساتھ بینکاری کے ساتھ، ہم آپ کی بینکاری کی ضروریات کے لیے موزوں مصنوعات تلاش کرنے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں، تاکہ آپ اعتماد کے ساتھ بینکاری کر سکیں۔ درج ذیل سے فائدہ اٹھائیں:

  • آپ کے TD غیر محدود جاری اکاؤنٹ پر 12 ماہ تک کوئی ماہانہ فیس نہیں۔1
  • ایک اہل TD روزانہ بچت اکاؤنٹ کے ساتھ پہلے 3 ماہ میں 1% بونس شرح سود۔2
  • اہل TD کریڈٹ کارڈز پر کوئی سالانہ فیس نہیں۔

آپ کیش میں $200 بونس3 حاصل کر سکتے ہیں جب آپ اکاؤنٹ کھولنے کے 30 دنوں کے اندر کم از کم $10,000 ڈیپازٹ کرواتے ہیں۔

کینیڈا میں نووارد کے طور پر کیسے معیار لین دین مضبوط کریں

  • کینیڈا میں اپنا پہلا کریڈٹ کارڈ حاصل کریں

    آپ TD کریڈٹ کارڈ استعمال کر کے اپنا معیار لین دین مضبوط کرنا شروع کر سکتے ہیں۔ کریڈٹ کی اچھی ساکھ مخصوص ملازمتوں، مورٹگیج وغیرہ کی درخواست دینے کے حوالے سے مدد کر سکتی ہے۔

  • اپنے کریڈٹ کارڈ پر خرچ کا نظم کرنا

    ہر ماہ سوچ سمجھ کر خرچ کریں۔ یہ بجٹ کے مطابق رہنے اور اچھی کریڈٹ ہسٹری بنانے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔

  • کریڈٹ کارڈ کی بروقت ادائیگیاں کریں

    معینہ تاریخ سے قبل ہر ماہ اپنا کریڈٹ کارڈ کا بیلنس ادا کریں۔ یہ آپ کا کریڈٹ اسکور بہتر بنانے اور سود کی ادائیگی سے بچنے میں آپ کی مدد کرے گا۔


آپ کی شروعات میں مدد کے لیے وسائل

کینیڈا میں اپنی پہلی کار کے لیے سرمایہ کاری

اپنی پہلی گاڑی خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں؟ TD آٹو فنانس کینیڈا میں تمام اہل نوواردوں کے لیے لچکدار فنانسنگ میں مدد کر سکتی ہے۔

TD آٹو فنانس قرض کے لیے کیسے درخواست دیں:

  • فکس / متغیر نرخوں اور اپنی ضرورت کے مطابق موزوں مدت منتخب کریں۔
  • ادائیگی کا شیڈول منتخب کریں جو آپ کے لیے موزوں ہو۔
  • جب آپ خریداری کے لیے تیار ہوں تو TD آٹو فنانس قرض کے متعلق دریافت کریں۔

نوواردوں کے لیے مزید وسائل



رابطہ کریں

کوئی سوال ہے؟ یہاں جواب ڈھونڈیں