اب آپ ہماری ویب سائٹ سے رخصت ہو کر فریق ثالث ویب سائٹ میں داخل ہو رہے ہیں جس پر ہمارا کوئی کنٹرول نہیں ہے۔
مستقل رہائشی
ہمیں معلوم ہے کہ کینیڈا میں نووارد کے طور پر، یہاں اپنی زندگی کو ترتیب دینا آپ کی اولین ترجیح ہے، اور اس کا جزو آپ کے مالی معاملات کا نظم کرنا ہے۔ بینک اکاؤنٹ کھولنے سے گھر کی خریداری تک، ہماری ایسی مصنوعات اور خدمات ہیں جو اس سلسلے کے ہر قدم پر آپ کی مدد کریں گی۔
RRSP اور TFSA کی بطور نووارد منصوبہ بندی
کینیڈا میں اپنی بچت اور سرمایہ کاری کے اختیارات کے متعلق متجسس ہیں؟ یہ دو منصوبے مدنظر رکھیں:
- رجسٹرڈ ریٹائرمنٹ پر بچت پلان (RRSP)
- بلا ٹیکس بچت اکاؤنٹ (TFSA)
TD پر پیش کردہ RRSP اور TFSA سرمایہ کاری کے اختیارات سے منتخب کریں۔ ہم آپ کی بچت کے اہداف کے لیے مشخص منصوبہ بنانے کے لیے آپ کے ساتھ کام کریں گے اور سرمایہ کاری کے عمل میں آپ کے ساتھ رہیں گے۔
نوواردوں کے لیے RESP کی مںصوبہ بندی
اپنے بچے کی تعلیم میں سرمایہ کاری کے متلاشی ہیں؟ رجسٹر شدہ تعلیم کے لئے بچت منصوبہ (RESP) میں رقم ڈالیں۔ رقم نکالنے تک رقم ٹیکس کے علاوہ بڑھے گی۔
اس پر منحصر کہ آیا آپ اپنے، ایک بچے یا ایک سے زائد بچوں کی تعلیم کے لیے بچت کر رہے ہیں، آپ ایک انفرادی RESP یا فیملی RESP منتخب کر سکتے ہیں۔ یہاں سے، ایک TD مالیاتی مشیر سے بات کریں جو آپ کی ضروریات کے مطابق RESP منصوبہ تلاش کرنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔
RESP منصوبہ بندی کے تحفظات
جب آپ TD کے ساتھ RESP کھول لیتے ہیں، تو اپنے حصے کے حوالے سے مدد کے لیے ان عوامل کو مدنظر رکھیں:
-
ٹیوشن، کورس کے مواد، گزر بسر کے اخراجات وغیرہ کی لاگت۔
-
حکومتی گرانٹس جیسا کہ کینیڈا تعلیم کے لئے بچت گرانٹ۔
-
$50,000 تک فی بچہ شراکت کی حدود۔
-
ممکنہ خطرات جیسا کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ۔
اپنا مورٹگیج کا سفر شروع کرنا
اگر آپ بنیاد رکھنے اور اپنا پہلا گھر خریدنے کے لیے تیار ہیں تو شائد آپ کو مورٹگیج کی ضرورت ہو۔ اور ہم عمل میں آپ کی رہنمائی میں مدد کے لیے تیار ہیں۔ وقت کی طوالت منتخب کریں جس میں آپ اپنی مورٹگیج ادا کرنا چاہتے ہیں۔ سود کی قسم منتخب کریں جو آپ ادا کرنا چاہتے ہیں - فکسڈ یا متغیر نرخ۔ پھر اپنی ادائیگیوں کی لچک منتخب کریں - اوپن یا بند مورٹگیج۔