اب آپ ہماری ویب سائٹ سے رخصت ہو کر فریق ثالث ویب سائٹ میں داخل ہو رہے ہیں جس پر ہمارا کوئی کنٹرول نہیں ہے۔
ہوم / کینیڈا میں نووارد / ذاتی سرمایہ کاری
سرمایہ کاری کیا ہے؟
سرمایہ کاری تب ہوتی ہے جب آپ اپنی رقم میں اضافے کی توقع کے ساتھ سرمایہ کاری کی پروڈکس خریدتے اور رکھتے ہیں۔ TD میں، ہم آپ کی ذاتی سرمایہ کاری کی حکمت عملی بنانے میں مدد کرنا چاہتے ہیں، اسی لیے ہمارے پاس مشورہ اور ٹولز اور سروسز ہیں تاکہ اپنے مخصوص مالی اہداف تک پہنچنے میں آپ کی مدد کی جا سکے۔
نوواردوں کے لیے سرمایہ کاری کرنا کیوں اہم ہے
سرمایہ کاری کرنا آپ اور آپ کے خاندان کے لیے کینیڈا میں اپنے مالی اہداف کو حاصل کرنے میں آپ کی مدد کا ایک بہترین طریقہ ہے۔ سرمایہ کاری کی درست حکمت عملی کے ساتھ، TD طویل مدتی اہداف جیسے مکان خریدنا، ریٹائرمنٹ، یا کسی اور طویل یا قلیل مدتی مالی ہدف، جو آپ کا ہو سکتا ہے، کے لیے آپ کی رقم بڑھانے میں مدد کر سکتا ہے۔
شروعات کے متلاشی ہیں؟
-
سرمایہ کاری کی پروڈکٹس
-
رجسٹرڈ منصوبے
-
سرمایہ کاری کرنے کے طریقے
نوواردوں کے لیے سرمایہ کاری کی پروڈکٹس
ہمارے پاس سرمایہ کاری کی پروڈکٹس ہیں جو اپنے مختصر یا طویل مدتی مالی اہداف تک پہنچنے میں آپ کی مدد کرتی ہیں۔ ہمارے TD ذاتی بینکرز آپ کو آپ کے اختیارات کو سمجھنے، آپ کے لیے موزوں سرمایہ کاری تلاش کرنے، اور اعتماد کے ساتھ اپنے مالی اہداف تک پہنچنے کے لیے راستہ بنانے میں مدد کرنے کے لیے آپ کو مدد اور رہنمائی فراہم کر سکتے ہیں۔
ٹھیک سے معلوم نہیں کہ آپ کے لیے کون سی سرمایہ کاری بہترین ہے؟
نوواردوں کے لیے دستیاب رجسٹرڈ منصوبے
ایک رجسٹرڈ بچت پلان میں سرمایہ کاری کریں جو آپ کے مالی اہداف سے مماثل ہو۔ بچت کرنے، ترقی کرنے اور اپنے مختصر اور طویل مدتی مالی اہداف تیزی سے حاصل کرنے میں آپ کی مدد کے لیے متعدد رجسٹرڈ پلانز میں سے انتخاب کریں۔
نوواردوں کے لیے سرمایہ کاری کے مختلف طریقے
سرمایہ کاری کو پیچیدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر آپ خود نظم کرنے والے ایک سرمایہ کار ہیں، تو ہمارے پاس مالی اسباب اور سروسز ہیں تاکہ آپ کو صحیح فیصلے کرنے میں مدد مل سکے۔ ہمارے TD ذاتی بینکرز رہنمائی فراہم کر سکتے ہیں، تا کہ آپ کو اپنے اختیارات کو سمجھنے میں مدد ملے اور اپنے مالی اہداف کے حصول کے لیے ایک راستہ بنانے میں مدد کے لیے آپ کو مشورہ فراہم کیا جا سکے۔
بطور متبادل، آپ کی منصوبہ بندی کی ضروریات اور قابل سرمایہ کاری اثاثوں کی پیچیدگی پر منحصر، آپ حکمت عملی تیار کرنے، مالیاتی منصوبہ بنانے اور اپنے مالی اہداف تک پہنچنے اور حاصل کرنے میں اپنی مدد کے لیے ہمارے دولت کے مشیروں سے بھی مشورہ لے سکتے ہیں۔
نوواردوں کے لیے سرمایہ کاری کا مشورہ
اکثر پوچھے جانے والے سوالات
سرمایہ کاری کرنے سے پہلے اپنی مالی صورتحال کی مکمل حالت پر غور کرنا ضروری ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اپنے بجٹ کو تقسیم کر کے یہ سمجھیں کہ آپ سرمایہ کاری کے لیے کتنی رقم کی استطاعت رکھتے ہیں۔ آپ اپنے مالی اہداف، سرمایہ کاری کے مقاصد، آپ کتنے عرصے کے لیے سرمایہ کاری کرنا چاہیں گے اور آپ کی خطرہ برداشت کرنے کی استعداد کیا ہے کے بارے میں بھی مکمل سمجھنا چاہیں گے۔
TD کے پاس ذاتی بینکرز ہیں جو آپ کے مالی اہداف تک پہنچنے کے لیے ذاتی سرمایہ کاری کو منتخب کرنے میں یا دولت کے مشیروں کو ذاتی نوعیت کی دولت کی حکمت عملی تیار کرنے اور آپ کے مالیاتی سنگ میل پورے کرنے کے لیے حل تیار کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔
نوآموز افراد کے لیے اچھی سرمایہ کاری مکمل طور پر آپ کے خطرے کی استطاعت اور وقت کے دورانیے جیسے عوامل پر منحصر ہے۔ اگر آپ کو ٹھیک سے معلوم نہیں ہے کہ آپ کس سرمایہ کاری کی پروڈکٹ اور پلان کے ساتھ شروعات کرنا چاہتے ہیں، تو آن لائن یا برانچ میں TD ذاتی بینکر کے ساتھ ملاقات کا وقت بک کریں۔ اپنے مالی اہداف کے حوالے سے کام کرنے میں آپ کی مدد کے لیے TD ذاتی بینکر کے ساتھ روبرو ذاتی مشورے کے لیے TD گول بلڈر گفتگو کے ساتھ آغاز کریں۔
سرمایہ کاری کی کم از کم رقم اس بنیاد پر مختلف ہو سکتی ہے کہ آپ کس قسم کی سرمایہ کاری پروڈکٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر آپ میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں تو کچھ فنڈز کی کم از کم ابتدائی خریداری کی رقم $100 ہے۔ مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے، ایک TD ذاتی بینکر سے بات کریں جو مشورہ فراہم کرے گا اور ایسی سرمایہ کاری کرنے میں مدد کرے گا جو آپ کے مالی اہداف کے مطابق ہوں۔
سرمایہ کاری میں جو خطرہ شامل ہے وہ آپ کی سرمایہ کاری کردہ کچھ یا تمام رقم کے ضائع ہونے کا امکان ہے۔ اگرچہ خطرے سے بچنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے، لیکن کچھ طریقے ہیں جن سے آپ جو خطرہ مول لیتے ہیں اسے کم از کم کر سکتے ہیں۔
ایک TD ذاتی بینکر آپ کو مناسب سرمایہ کاری کا تعین کرنے میں مدد دے سکتا ہے، جو آپ کے اہداف اور ذاتی ضروریات کی بنیاد پر آپ کے لیے بہترین کام کرتی ہے۔ آپ کو ان پروڈکٹس میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے جن کو رکھنا آپ کو اپنے مالی اہداف تک پہنچنے کے لیے پر اعتماد محسوس کرواتا ہے۔
کینیڈا میں نوواردوں کے لیے عمومی آئندہ مراحل
رابطہ کریں
ایک TD ذاتی بینکر سے بات کریں