کینیڈا میں اپنی منتقلی کی منصوبہ بندی کریں

TD ہماری مصنوعات اور خدمات میں آپ کی رہنمائی کے لیے تیار ہے۔ ہم اس بارے میں مشورہ دے سکتے ہیں کہ ہمارے کون سے حل کینیڈا میں نووارد کے طور پر آپ کی ضروریات کے مطابق موزوں ترین ہوں گے۔ ہماری نئے کینیڈینز کے لیے بینکاری مصنوعات پر ایک نظر ڈالیں۔


کینیڈا میں بینکاری

کینیڈین نوواردوں سے ملیئے اور ان کی کہانیاں سنیں کہ انہوں نے کینیڈا کو اپنا گھر کیسے بنایا اور TD کو منتخب کیوں کیا۔

TD کے بینکاری کے ماہر آپ کے لیے تیار ہیں

ہم اپنی مصنوعات اور خدمات کے بارے میں مشورے اور رہنمائی کے لیے تیار ہیں۔ کینیڈا آنے پر ہم سے کسی بھی TD برانچ میں ملاقات کریں اور ہم یہ تجویز کرنے میں آپ کے ساتھ بخوشی کام کریں گے کہ ہمارے کون سے حل آپ کی ضروریات کو بہترین طور پر پورا کریں گے۔ ہم آپ کے اپنے نئے گھر میں بستے وقت مالی سفر میں مدد کے منتظر ہیں۔

کینیڈا میں بینکاری کی عمومی شرائط

اس قسم کی بینکاری مصنوعات اور خدمات کے بارے میں جانیں تاکہ آپ کی اپنی مالیات کے بارے میں پراعتماد محسوس کرنے میں مدد ہو سکے:

  • Interac ای ٹرانسفر®
    ایک بار جب آپ کا کینیڈین بینک اکاؤنٹ بن جائے گا، تو Interac e-Transfer® سروس آپ کو ای میل یا ٹیکسٹ میسج کے ذریعے کینیڈین اکاؤنٹ رکھنے والے کینیڈا میں موجود افراد کو رقم بھیجنے یا موصول کرنے کی اجازت دیتی ہے۔
  • ڈیبیٹ کارڈ
    ڈیبٹ کارڈ ایسا کارڈ ہوتا ہے جو آپ کو اپنے ڈپازٹ اکاؤنٹ تک رسائی دیتا ہے اور اپنے بینک اکاؤنٹ سے براہ راست رقم نکالنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ آپ اس کارڈ کو کسی بھی ریٹیلر پر کی جانے والی خریداری کی ادائیگی کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
  • جاری اکاؤنٹ
    آپ اس بینک اکاؤنٹ کو اپنی روزمرہ کی ٹرانزیکشنز کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ جاری اکاؤنٹس عموماً سود ادا نہیں کرتے۔
  • بچت اکاؤنٹ
    اس قسم کا اکاؤنٹ عموماً آپ کو آپ کی ڈپازٹ کردہ رقم پر سود ادا کرتا ہے۔
  • منی آرڈر/بینک ڈرافٹ
    منی آرڈرز اور بینک ڈرافٹس چیکوں کی ایسی اقسام ہیں جو آپ کے بینک کی طرف سے ضمانت شدہ ہوتے ہیں۔ اس قسم کی ادائیگی تب استعمال کی جاتی ہے جب وہ فرد یا کمپنی جسے ادائیگی کی جا رہی ہوتی ہے، ادائیگی کی ضمانت شدہ صورت چاہتے ہیں یا موجودہ ادائیگی میں بڑی رقم شامل ہوتی ہے۔
  • کریڈٹ کارڈ
    کریڈٹ کارڈ ایک قسم کا قرض ہوتا ہے جس کے لیے آپ کو درخواست دینے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر آپ کی منظوری ہو جاتی ہے، تو آپ کو کریڈٹ کی حد موصول ہو گی۔ حد ہر فرد کے لیے مختلف ہے۔ جب آپ اپنا کریڈٹ کارڈ استعمال کرتے ہیں، تو آپ کو ہر ماہ کم از کم رقم واپس ادا کرنی ہوتی ہے۔
  • چیک
    اگر آپ کسی فرد یا کمپنی کو کوئی ادائیگی کرنا چاہتے ہیں تو چیک آپ کو اپنے جاری اکاؤنٹ سے رقم نکلوانے کی اجازت دیتا ہے۔

اپنی منتقلی کی تیاری کریں

ذیل میں آپ کی منتقلی کی تیاری کے لیے چند چیزیں ہیں، جو کہ حکومتِ کینیڈا کی جانب سے تجویز کی جاتی ہیں۔

  • نوواردوں کے لیے خدمات جانیں تاکہ ملازمت، رہنے کے لیے جگہ، آپ کے بچوں کے لیے اسکول ڈھونڈنے اور انگریزی کلاسوں کے لیے رجسٹر ہونے میں آپ کی مدد ہو سکے۔ حکومت کینیڈا کی ویب سائٹ شروعات کے لیے اچھی جگہ ہے۔
  • غور کریں کہ آپ اپنی آمد کے بعد کہاں رہیں گے۔ آپ طویل مدتی گھر کی تلاش سے قبل ہوٹل یا کسی رشتہ دار کے پاس عارضی جگہ منتخب کرنے کی خواہش رکھ سکتے ہیں۔
  • اپنی تمام اہم دستاویزات کینیڈا لائیں، جیسا کہ درست پاسپورٹ، امیگریشن کا ویزا، پیدائش کا سرٹیفیکیٹ، اور ایک فہرست جس میں وہ سب کچھ درج ہو جو آپ اپنے ساتھ کینیڈا لا رہے ہیں اور ان کی ڈالر میں مالیت۔
  • اگر آپ وفاقی ہنرمند ورکر پروگرام یا وفاقی ہنرمند ٹریڈز پروگرام کے ذریعے کینیڈا آ رہے ہیں تو اپنی دولت کا ثبوت تیار کریں
  • اپنے یا اپنے بچوں کے لیے اسکول ڈھونڈیں۔ پبلک اسکول یا نجی اسکول کے مابین منتخب کریں۔
  • اپنے مالیات کا نظم کریں اور یقینی بنائیں کہ اپنی کینیڈا آمد پر آپ اپنے فنڈز تک رسائی کر سکتے ہیں۔ اگر آپ $10,000 سے زائد نقدی یا نقدی کے مساوی ملک میں لا رہے ہیں، تو آپ کو اسے سرحد پر بتانا چاہیے۔
  • نجی ہیلتھ کی انشورنس خریدنے پر غور کریں۔ آپ تین ماہ کینیڈا میں رہنے کے بعد کینیڈا کی صحت عامہ کی نگہداشت کے اہل بن جاتے ہیں۔
  • اگر آپ ملازمت تلاش کر رہے ہیں تو اپنی ملازمت کی تلاش شروع کریں۔ جانئیے کہ آیا آپ کی اہلیتیں کینیڈا میں تسلیم کی جاتی ہیں اور موجودہ مواقع دیکھنے کے لیے ملازمت کی تلاش استعمال کریں، جیسے کینیڈا میں کام کرنا۔
  • کینیڈا کی دو سرکاری زبانوں، انگریزی اور فرانسیسی میں اپنی زبان کی مہارت کو بڑھائیں۔
  • تمام موسموں کے لیے تیار رہیں۔ کینیڈا میں موسم بہت ٹھنڈا یا بہت گرم ہو سکتا ہے، اس لیے مناسب کپڑے ضرور پیک کریں۔

مزید معلومات کے لیے حکومت کینیڈا کی امیگریشن کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

کینیڈا میں امیگریشن

حکومت کینیڈا نقل مکانی کے مختلف طریقے درج کرتی ہے، بشمول:

  • ایکسپریس داخلہ
  • خاندانی اسپانسرشپ
  • صوبائی نامزدگان
  • نگہداشت دینے والے
  • اسٹارٹ اپ ویزا
  • اپنا کاروبار

اس بارے میں مزید معلومات کے لیے کہ کینیڈا کیسے نقل مکانی کریں، حکومت کینیڈا کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

کینیڈا میں رہائش کے اخراجات

حکومت کینیڈا کے مطابق، یہ کینیڈا میں کچھ عمومی اخراجات ہیں:

  • گھر بار: بطور گائیڈ لائن، یہ تجویز کیا جاتا ہے کہ کینیڈینز اپنی 30% آمدن گھر پر خرچ کرتے ہیں۔ اگر آپ کرایہ پر رہنے والے ہیں، تو آپ کو اپنے پہلے اور آخری ماہ کی پہلے ادائیگی کرنی ہو گی۔
  • ٹیکسز: آپ کے ادا کردہ ٹیکس آپ کے صوبے اور آمدن پر منحصر ہوتے ہیں۔ کینیڈینز صوبائی اور وفاقی سطح پر ٹیکس، سامان اور خدمات پر ٹیکس اور پراپرٹی ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ ٹیکسز آپ کی کمیونٹی کے اہم حصوں کے لیے ادائیگی میں کردار ادا کرتے ہیں۔
  • صحت کی انشورنس: کینیڈا میں صحت عامہ کی نگہداشت دستیاب ہے، لیکن بعض چیزیں، جیسا کہ بصارت کی نگہداشت، دانتوں کی نگہداشت، نسخہ جاتی ادویات اور وہیل چیئرز کا اس میں احاطہ نہیں کیا جاتا۔ مزید کوریج حاصل کرنے کے لیے ہو سکتا ہے آپ نجی صحت کی انشورنس خریدنا چاہیں۔
  • گھر اور کار کی انشورنس: اگر آپ کینیڈا میں کار کے مالک ہیں، تو کار کی انشورنس لازمی ہے۔ گھر، کونڈو اور کرایہ دار کی انشورنس لازمی نہیں ہے، لیکن آپ کی املاک کی حفاظت میں مدد کرتی ہے۔
  • یوٹیلٹیز: ہو سکتا ہے کہ بطور کرایہ دار، یوٹیلٹیز آپ کے کرایہ میں شامل نہ ہوں۔ جہاں آپ رہتے ہیں، اس پر منحصر، یوٹیلٹیز میں بجلی، قدرتی گیس، پانی، کیبل اور/یا ٹیلی مواصلات شامل ہو سکتے ہیں۔
  • تنخواہ کے چیک کی کٹوتیاں: زیادہ تر آجر اپنے ملازمین کی تنخواہ کے چیک سے کچھ رقم لیتے ہیں تاکہ انکم ٹیکس، ملازمت کی انشورنس، یونین کے اخراجات (اگر آپ کسی یونین کا حصہ ہیں)، یا پینشن کے منصوبوں کی ادائیگی کر سکیں۔
  • بچوں کی نگہداشت: بچوں کی نگہداشت کے اخراجات اور رعایتیں آپ کے صوبے پر منحصر ہیں۔ آپ کے بچے کی عمر کے مطابق، ڈے کیئر یا بعد از اسکول پروگرام ایک اچھا خیال ہو سکتا ہے۔
  • بخشیش دینا: کینیڈا میں، کئی خدمات کے لیے آپ کی ادائیگی میں بخشیش شامل کرنا عام ہے۔ مثال کے طور پر، کینیڈین عام طور پر کسی ریستوران، ہیئر اسٹائلسٹ، یا ٹیکسی ڈرائیور سے زبردست خدمات حاصل کرنے پر بخشیش دیتے ہیں۔
  • مواصلات: یہ ذہن میں رکھیے کہ کینیڈا میں سیل فون کے منصوبوں اور انٹرنیٹ کی قیمتیں آپ کے رہائش پذیر دیگر ملکوں میں آپ کی تجربہ کردہ قیمتوں سے زیادہ ہو سکتی ہیں۔

کینیڈا منتقل ہونے کا پہلا قدم

اپنی منتقلی کی منصوبہ بندی میں مدد کے لیے ذیل میں حکومت کینیڈا کی جانب سے چند وسائل ہیں:

TD کو کیوں چنیں؟

  • اعتماد

    TD میں، ہمارے مالی مشیر آپ کی ضروریات سمجھنے کے لیے کام کرتے ہیں تاکہ آپ کے مالی اہداف حاصل کرنے میں آپ کی مدد کر سکیں۔

  • سہولت

    ہم کینیڈا بھر میں طویل اوقات کے ساتھ 1،100 سے زائد برانچوں میں آپ کی خدمت کے لیے تیار ہیں۔ نیز، 300 سے زائد برانچیں اتوار کو کھلی ہوتی ہیں تاکہ آپ کی بہتر خدمت ہو سکے۔

  • سلامتی

    ہم ہمیشہ آپ کی مالیات کی سلامتی اور رازداری برقرار رکھنے کے لیے کام کرتے ہیں۔ TD دھوکہ دہی کی انتباہات آپ کو آپ کے TD ڈیپازٹ اکاؤنٹس اور TD کریڈٹ کارڈز کے لیے دستیاب ہو جاتے ہیں جب آپ اپنا موبائل نمبر ہمیں فراہم کرتے ہیں۔

انفرادی برانچ کے اوقات مختلف ہو سکتے ہیں۔


TD میں کارپوریٹ شہریت

ہمارا کارپوریٹ شہریت کا پلیٹ فارم، ریڈی کمٹمنٹ 2018 میں اس مقصد کے ساتھ لانچ کیا گیا تھا کہ لوگوں کو چار مرکزی ستونوں کو مالی معاونت فراہم کی جائے: جاوداں زمین، مربوط کمیونٹیز، مالی سلامتی، اور بہتر صحت۔ باہم مل کر، ہم ایک مزید جاوداں مستقبل کے دروازے کھولنے میں مدد کی خواہش رکھتے ہیں۔


نوواردوں کے لیے مزید وسائل


رابطہ کریں

کوئی سوال ہے؟ یہاں جواب ڈھونڈیں