اب آپ ہماری ویب سائٹ سے رخصت ہو کر فریق ثالث ویب سائٹ میں داخل ہو رہے ہیں جس پر ہمارا کوئی کنٹرول نہیں ہے۔
TD بین الاقوامی طالب علم کا GIC پروگرام
کینیڈا میں منتقل ہونے کے لئے اپنے آبائی ملک کو چھوڑنا ایک بڑا فیصلہ ہے۔ TD میں، ہم کینیڈا میں آپ کے سفر کو آگے بڑھانے میں آپ کی معاونت کرنے میں مدد دینے کے لئے موجود ہیں۔
جب آپ TD بین الاقوامی سٹوڈنٹ GIC پروگرام کے لئے درخواست دیتے اور اس میں شرکت کرتے ہیں، تو یہ آپ کے اسٹڈی پرمٹ کی درخواست کو تیز کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔
TD بین الاقوامی اسٹوڈنٹ GIC پروگرام کے فوائد
آپ کو کیا ملتا ہے؟
TD اسٹوڈنٹ جاری اکاؤنٹ: طلباء کو ذہن میں رکھتے ہوئے تیار کیا گیا جاری اکاؤنٹ جس کی کوئی ماہانہ فیس نہیں1 (23 سال تک کی عمر تک یا کل وقتی پوسٹ سیکنڈری تعلیم میں داخلے کے ثبوت کے ساتھ)، اور ہر ماہ لاتعداد ٹرانزیکشنز سے لطف اندوز ہوں، تاکہ آپ اپنی تعلیم پر توجہ مرکوز رکھ سکیں۔
TD بین الاقوامی اسٹوڈنٹ GIC:پوری مدت کے لئے بغیر فیس کے سرمایہ کاری اور مقررہ شرح سود کے تحفظ سے لطف اندوز ہوں۔ جب آپ TD بین الاقوامی اسٹوڈنٹ GIC پروگرام میں شرکت کے لئے تمام شرائط کو پورا کر لیں، تو مساوی ماہانہ ادائیگیوں کے ساتھ ادائیگی کے شیڈول کے مطابق اصل رقم ریڈیم کر دی جائے گی۔
یہ کیسے کام کرتا ہے
TD بین الاقوامی اسٹوڈنٹ GIC پروگرام میں شرکت کرنے کے لئے صرف 4 مراحل سے گزرنا پڑتا ہے۔
مرحلہ 1. اپنی درخواست آن لائن جمع کروائیں
TD اسٹوڈنٹ جاری اکاؤنٹ کھولنے کے لئے ایک درخواست فارم اور متعلقہ دستاویزات وصول کرنے کی درخواست دیں۔ پھر، مطلوبہ دستاویزات کو پُر کریں اور ان پر الیکٹرانک دستخط کریں اور کینیڈا میں کسی پوسٹ سیکنڈری مختص تدریسی ادارے کی جانب سے قبولیت کے خط کا اپنا ثبوت اپ لوڈ کریں۔
مرحلہ 2. بین الاقوامی وائر ادائیگی کریں
اپنے TD اسٹوڈنٹ جاری اکاؤنٹ میں رقم ڈالنے کے لیے، ایک بین الاقوامی وائر ادائیگی بھیجیں 2 جس کی رقم آپ کے حسب منشاء کم از کم CAD $10,000 سے زیادہ سے زیادہ CAD $25,000 تک ہو، نیز موصول ہونے والی وائر ادائیگی کی فیس3۔
مرحلہ 3. اپنے TD بین الاقوامی اسٹوڈنٹ GIC میں رقم شامل کریں
جب TD کو آپ کی وائر ادائیگی وصول ہو گی، تو CAD $10,000 کو کسی TD بین الاقوامی اسٹوڈنٹ GIC میں ڈالا جائے گا۔
حکومت کینیڈا کی اسٹوڈنٹ ڈائریکٹ سٹریم(SDS) اسٹڈی پرمٹ کی درخواست مکمل کریں۔
مرحلہ 4. GIC کی تصدیق اور پہلی پے آؤٹ کے لئے برانچ میں اپوائٹمنٹ بک کریں۔
آپ کے کینیڈا پہنچنے کے بعد، اپنی شناخت کی تصدیق کرنے، مطلوبہ دستاویزات پر دستخط کرنے اور اپنے اکاؤنٹس فعال کرنے کے لئے ہماری 1,085 برانچوں میں سے کسی میں اپوائٹمنٹ بک کروائیں۔ پھر ہم CAD $2,000 کی رقم بمعہ GIC سے حاصل ہونے والا کوئی بھی سود ریڈیم کریں گے اور اسے آپ کے TD اسٹوڈنٹ جاری اکاؤنٹ میں جمع کروائیں گے۔
کیا آپ کے کوئی مزید سوالات ہیں؟ پروگرام کے بارے میں PDF گائیڈ ملاحظہ کریں
اکثر پوچھے جانے والے سوالات
TD بین الاقوامی سٹوڈنٹ GIC پروگرام میں شرکت کا اہل ہونے کے لئے، آپ کے لیے ضروری ہے کہ:
- حکومت کینیڈا کے اسٹوڈنٹ ڈائریکٹ سٹریم (SDS) پروگرام کی اہلیت کے تقاضوں پر پورا اتریں
- ایسے فرد ہوں جو کینیڈا میں کسی پوسٹ سیکنڈری مختص کردہ تعلیمی ادارے میں تعلیم حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہو
- درخواست دینے کے وقت کم از کم 18 سال عمر رکھتے ہوں
- کسی فریق ثالث کی جانب سے اکاؤنٹ نہ کھول رہے ہوں
حکومت کینیڈا کے اسٹوڈنٹ ڈائریکٹ سٹریم (SDS) کے ذریعے آپ کے اسٹڈی پرمٹ پر تیز تر عمل درآمد کا اہل ہونے کے لیے، آپ کے لیے ضروری ہے کہ درج ذیل ممالک میں سے کسی کے قانونی شہری اور رہائشی ہوں: چین، انڈیا، مراکش، پاکستان، فلپائن، سینیگال، ویت نام، انٹیگوا اور باربودا، برازیل، کولمبیا، کوسٹا ریکا، پیرو، سینٹ ونسنٹ اور گرینیڈائنز، ٹرینیداد اور ٹوباگو۔ اہلیت کے تفصیلی تقاضوں کے لئے، حکومت کینیڈا کے اسٹوڈنٹ ڈائریکٹ سٹریم (SDS) پروگرام کی ویب سائٹ سے رجوع کریں۔
ہاں، اگر آپ کسی TD کینیڈا ٹرسٹ برانچ میں TD اسٹوڈنٹ جاری اکاؤنٹ کھولنے کی تاریخ سے 365 تقویمی ایام کے اندر ہمارے پروگرام کے تقاضوں کو پورا کرنے کے قابل ہوتے ہیں، تو آپ کسی بعد کے داخلے کے عمل کے لئے اسٹڈی پرمٹ کے لئے درخواست دینے کے لئے وہی TD بین الاقوامی اسٹوڈنٹ GIC استعمال کر سکتے ہیں۔ اگر جاری اکاؤنٹ کھولنے کی تاریخ کے 365 تقویمی ایام کے اندر ہمارے پروگرام کے تقاضے پورے نہیں کیے جاتے، تو TD اسٹوڈنٹ جاری اکاؤنٹ اور GIC اکاؤنٹ دونوں بند کر دیے جائیں گے اور فنڈ اسی اکاؤنٹ میں واپس بھیج دیے جائیں گے جہاں سے ارسال کیے گئے تھے۔
کھلا رہنے کے لئے اکاؤنٹ کھولنے کے 90 ایام کے اندر آپ کے TD اسٹوڈنٹ جاری اکاؤنٹ میں بین الاقوامی وائر منتقلی کے ذریعے رقم شامل کی جانی ضروری ہے۔ ایسے اکاؤنٹ خودکار طور پر بند ہو جائیں گے جن میں 90 تقویمی ایام کے اندر رقم نہیں ڈالی جاتی۔
ہاں، رقم طالب علم کی جانب سے اپنے آبائی ملک میں اپنے بینک اکاؤنٹ سے یا اپنے آبائی ملک میں خاندان/دوستوں کے اکاؤنٹ سے بذریعہ وائر بھیجی جا سکتی ہے۔
اکاؤنٹ کی اضافی تفصیلات اور شرائط
معاون وسائل اور معلومات کے ساتھ TD اکاؤنٹ کھولنے کے بارے میں مزید جانیں۔