8 اس پیشکش کو کسی بھی وقت تبدیل کیا جا سکتا ہے، واپس لیا جا سکتا ہے یا اس میں توسیع کی جا سکتی ہے اور جب تک کہ نشاندہی نہ کی جائے اسے کسی دوسری پیشکش کے ساتھ شامل نہیں کیا جا سکتا۔
صارفین کے لیے ضروری ہے کہ درست ای میل پتہ فراہم کریں اور اہلیت کے معیار کی تصدیق کر کے ای میل میں دی گئی تاریخ تک پیشکش قبول کریں تا کہ Amazon.ca گفٹ کارڈ کی پیشکش موصول کر سکیں۔
Amazon.ca گفٹ کارڈ کو الیکٹرانک طور پر جاری کیا جائے گا اور نیا جاری اکاؤنٹ کھولتے وقت اور بشرطیکہ تمام شرائط پوری کی جا چکی ہوں، برانچ میں بینک کے مشیر کو فراہم کردہ ای میل پتے پر ای میل کر دیا جائے گا۔ Amazon.ca گفٹ کارڈ amazon.ca/gc-legal پر دستیاب شرائط و ضوابط میں مقررہ پابندیوں سے مشروط ہے اور یہ وقتاً فوقتاً تبدیل ہو سکتی ہیں۔ اگر کسی گفٹ کارڈ کو کسی بھی وجہ سے قبول نہیں کیا جاتا تو TD ذمہ دار نہیں ہے، بشمول اگر گفٹ کارڈ جاری کرنے والا فریق ثالث مرچنٹ دیوالیہ یا کنگال ہو جاتا ہے۔ ہم کھولے جانے والے اکاؤنٹس کی تعداد اور کسی بھی ایک فرد کی طرف سے دیے جانے والے Amazon.ca گفٹ کارڈز کی تعداد کو محدود کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ Amazon.ca گفٹ کارڈ کے اجراء کے وقت آپ کا TD اکاؤنٹ کھلا، فعال اور اچھی ساکھ کا ہونا چاہیے۔ Amazon.ca گفٹ کارڈ کے لیے شرائط پوری ہونے کے بعد براہ کرم 12 ہفتے کی اجازت دیں۔
محدود مدتی Amazon.ca گفٹ کارڈ کی پیشکش حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ ذیل میں تینوں شرائط مکمل کریں:
1) جون 1، 2023 اور اکتوبر 31، 2023 کے درمیان ایک نیا جاری اکاؤنٹ کھولیں اور جنوری 31، 2024 سے قبل نئے اکاؤنٹ کے ساتھ درج ذیل میں سے کوئی تین مکمل کریں:
(i) اپنے آجر یا حکومت سے پہلا ڈپازٹ نئے جاری اکاؤنٹ میں جنوری 31، 2024 تک پوسٹ کرنے کے ساتھ ایک جاری ڈائریکٹ ڈپازٹ سیٹ اپ کریں۔ ڈائریکٹ ڈپازٹ ہفتہ وار، پندرہ روزہ، ماہانہ یا فی ماہ دو بار ہونا لازمی ہے۔ خواہ کوئی جاری ڈائریکٹ ڈیپازٹ اس پیشکش کے لیے قابل قبول ہے یا نہیںِ ہماری منظوری سے مشروط ہے۔
(ii) جنوری 31، 2024 تک کم از کم $50 مالیت کی ایزی ویب یا TD ایپ کے ذریعے آن لائن بل کی ادائیگی کریں۔
(iii) جنوری 31، 2024 تک رقم بھیجنے یا وصول کرنے کے لیے ایزی ویب یا TD ایپ سے Interac e-Transfer® ٹرانزیکشن کریں (کم از کم $50)۔
(iv) جنوری 31، 2024 تک ویزا* ڈیبٹ کے ساتھ اپنا TD ایکسس کارڈ استعمال کر کے کوئی آن لائن خریداری کریں۔ معمول کی ٹرانزیکشن فیس لاگو ہو سکتی ہیں، مزید معلومات کے لیے ہمارے اکاؤنٹس اور متعلقہ سروسز کا تعارف دیکھیں۔
(v) جنوری 31، 2024 تک نئے اکاؤنٹ سے TD روزانہ بچت اکاؤنٹ، TD ای پریمیئم بچت اکاؤنٹ یا TD اعلٰی منافع بچت اکاؤنٹ میں پہلے سے اجازت شدہ ترسیلی خدمات یا آسان بچت سیٹ اپ کریں۔ پہلے سے اجازت شدہ جاری ٹرانسفر روزانہ، ہفتہ وار، پندرہ روزہ یا ماہانہ ہو سکتی ہے۔ آسان بچت $0.50 سے $5.00 تک کسی بھی رقم کا روزانہ، ہفتہ وار، پندرہ روزہ ہو سکتا ہے؛ یا
(vi) جنوری 31، 2024 تک اپنے نئے اکاؤنٹ میں ماہانہ پلان زائد وصولی تحفظ یا دوران مصروفیت زائد وصولی تحفظ کے لیے درخواست دیں، منظوری پائیں اور شامل کریں (دوران مصروفیت زائد وصولی تحفظ کیوبک کے رہائشیوں کے لیے دستیاب نہیں ہے)۔ کسی بھی نئے اکاؤنٹ کے لیے جو جوائنٹ اکاؤنٹ ہو، نئے اکاؤنٹ کے تمام اکاؤنٹ ہولڈرز کے لیے ضروری ہے کہ زائد وصولی تحفظ کے اہلیتی تقاضوں پر پورا اتریں۔
2) ایک نیا بچت اکاؤنٹ اکتوبر 31، 2023 تک کھولیں، اور نئے بچت اکاؤنٹ کے ساتھ درج ذیل میں سے کوئی ایک مکمل کریں:
(i) جنوری 31، 2024 تک اپنی پہلی ٹرانزیکشن پروسیس کرنے کے ساتھ ایک پہلے سے اجازت شدہ ترسیلی خدمات سیٹ اپ کریں۔ پہلے سے اجازت شدہ ترسیلی خدمات کے لیے ضروری ہے کہ ہفتہ وار، دو ہفتوں میں ایک بار، ماہانہ یا مہینے میں دو بار ہو۔
(ii) اپنی پہلی ٹرانزیکشن جنوری 31، 2024 تک پروسیس کر کے آسان بچت سیٹ اپ کریں۔
3) نئے TD ریوارڈز ویزا کارڈ، TD کیش بیک ویزا کارڈ، TD پلاٹینم ٹریول ویزا کارڈ، TD فرسٹ کلاس ٹریول ویزا کارڈ، TD ایرو پلان ویزا پلاٹینم کارڈ، TD ایرو پلان ویزا انفینیٹ کارڈ، TD ایرو پلان ویزا انفینیٹ پریولیج کارڈ، TD کیش بیک ویزا انفینیٹ کارڈ، TD ایمیرالڈ فلیکس ریٹ ویزا کارڈ (ایک "نیا TD کریڈٹ کارڈ") کے لیے اکتوبر تک درخواست دیں، منظوری پائیں اور انہیں فعال کریں31، 2023۔ Amazon.ca گفٹ کارڈ کے اجراء کے وقت آپ کا نیا TD کریڈٹ کارڈ کھلا، فعال اور اچھی ساکھ کا ہونا چاہیے۔
4) ای میل میں دی گئی تاریخ تک پیشکش قبول کریں اور Amazon.ca گفٹ کارڈ کی پیشکش موصول کرنے کی اہلیت کی تصدیق کریں۔
وہ صارفین جو اپریل 30، 2023 تک کسی ذاتی TD کریڈٹ کارڈ کے بنیادی کارڈ ہولڈر ہیں، انہیں یہ پیشکش نہیں ملے گی۔ یہ پیشکش ان صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہے جنہوں نے کوئی ذاتی TD کریڈٹ کارڈ اکاؤنٹ گزشتہ 6 ماہ میں بند کیا ہے۔
اس پیشکش کو کسی بھی وقت تبدیل کیا جا سکتا ہے، واپس لیا جا سکتا ہے یا اس میں توسیع کی جا سکتی ہے اور جب تک کہ نشاندہی نہ کی جائے اسے کسی دوسری پیشکش کے ساتھ شامل نہیں کیا جا سکتا
Interac e-Transfer رجسٹرڈ ٹریڈ مارک ہے جو Interac Corp. کی ملکیت ہے اور لائسنس کے تحت استعمال کیا جاتا ہے۔* ویزا انٹرنیشنل سروس ایسوسی ایشن کا ٹریڈ مارک؛ لائسنس کے تحت استعمال کردہ۔
® ایرو پلان Aeroplan Inc. کا رجسٹرڈ ٹریڈ مارک ہے جسے لائسنس کے تحت استعمال کیا جاتا ہے۔
ایمیزون اور تمام متعلقہ لوگوز Amazon.com, Inc. یا اس کے الحاق یافتہ اداروں کے ٹریڈ مارکس ہیں۔
® TD کا لوگو اور دیگر ٹریڈ مارکس ٹورنٹو ڈومینیئن بینک یا اس کے ذیلی اداروں کی ملکیت ہیں۔