1 خوش آمدیدی بونسز، بچت اور فوائد میں $1,540 مالیت کا حساب درج ذیل سے لگایا جاتا ہے:
- TD غیر محدود جاری اکاؤنٹ کی پیشکش3: TD غیر محدود جاری اکاؤنٹ ("نیا جاری اکاؤنٹ") کے لیے اکاؤنٹ فیس کی مد میں $203.40 کی بچت حاصل کریں اور پیشکش میں بیان کردہ اہلیت کے معیار کو پورا کریں۔ یہ مالیت پہلے 12 مہینوں کے لیے $16.95 ماہانہ اکاؤنٹ فیس کی چھوٹ کی بنیاد پر ہے۔
- محدود مدتی TD غیر محدود جاری اکاؤنٹ کی پیشکش9: پیشکش اکتوبر 31، 2022 کو ختم ہو گی۔ ہیشکش کی اختتامی تاریخ تک نیا TD غیر محدود جاری اکاؤنٹ کھول کر اور پیشکش میں مقررہ اہلیت کا معیار مکمل کر کے $300 Amazon.ca گفٹ کارڈ حاصل کریں؛
- TD ای پریمیئم بچت اکاؤنٹ یا TD روزانہ بچت اکاؤنٹ کی پیشکش10: پیشکش اکتوبر 31، 2022 کو ختم ہو گی۔ جب آپ نیا جاری اکاؤنٹ اور نیا TD ای پریمیئم بچت اکاؤنٹ یا TD روزانہ بچت اکاؤنٹ پیشکش کی اختتامی تاریخ تک کھولتے ہیں اور اہلیت کے معیار پر پورا اترتے ہیں تو $50 Amazon.ca گفٹ کارڈ حاصل کریں؛
- جب نئے TD غیر محدود جاری اکاؤنٹ کا گاہک اکتوبر 31، 2022 تک نئے جاری اکاؤنٹ میں ماہانہ پلان زائد وصولی تحفظ یا پے ایز یو گو زائد وصولی تحفظ (پے ایز یو گو زائد وصولی تحفظ کیوبک کے رہائشیوں کے لیے دستیاب نہیں ہے) کی درخواست کرتا ہے، منظور ہوتا ہے یا شامل کرتا ہے، اور اہلیت کے معیار پر پورا اترتا ہے تو $50 Amazon.ca گفٹ کارڈ حاصل کریں5
- TD® ایروپلان® ویزا پلاٹینم* کریڈٹ کارڈ کی استقبالی پیشکش11: پیشکش ستمبر 5، 2022 کو ختم ہو گی۔ پیشکش میں بیان کردہ تمام معیار کو مکمل کرنے کی کل مجموعی مالیت کی بنیاد پر کریڈٹ کارڈ کے انعام میں $500 تک کمائیں۔ کل مالیت درج ذیل پر مبنی ہوتی ہے: پہلے سال کے لیے سالانہ فیس کی چھوٹ ($89)؛ نیز ایک اضافی کارڈ ہولڈر کے لیے فیس کی چھوٹ ($35)؛ نیز 10,000 ایروپلان پوائنٹس کا استقبالی بونس اور کمائے گئے 10,000 پروموشنل ایروپلان پوائنٹس (کل 20,000 ایروپلان پوائنٹس) 10 اور یہ 20,000 ایروپلان پوائنٹس فلائٹ انعام ($400) کے لیے ریڈیم کیے جاتے ہیں۔ فلائٹ انعام کی مالیت موجودہ ایروپلان کارڈ ہولڈر کو ملنے والی $0.02 مالیت/پوائنٹس یا مزید کی 70% پر مبنی ہوتا ہے جب مئی 29، 2021 تک فلائٹ کے لیے ریڈیم کیا جائے۔6
- TD عالمی ٹرانسفر کی پیشکش7: $360 تک سالانہ مالیت 12 ماہ کے لیے TD عالمی ٹرانسفر™ پر فی ٹرانسفر $15 فیس کے ساتھ دو ترسیلات رقم پر ماہانہ بنیادوں پر ہوتی ہے۔ آپ کو اہلیت کے معیار پر پورا اترنا ہو گا جیسا کہ پیشکش میں طے کیا گیا ہے۔ ٹرانسفر فیس کی رقم متحرک اور تبدیلی سے مشروط ہے۔ غیر ملکی کرنسی کے تبادلے کے نرخ اب بھی لاگو ہوتے ہیں۔ رقم کی ترسیل میں شامل دیگر بینکس فنڈز کی وصولی کے لیے اضافی فیس لے سکتے ہیں۔
- ایمیزون پرائم ممبرشپ پیشکش8: اہلیت کے معیار پر پورا اترنے پر $99 مالیت کی سالانہ ایمیزون پرائم ممبرشپ حاصل کریں
2 کینیڈا بینکاری میں نووارد پیکیج کا اہل بننے کے لیے اپنے صوبے یا رہائشی خطے میں اکاؤنٹ کھولتے وقت آپ کا بلوغت کی عمر کا ہونا ضروری ہے اور 5 سال یا کم کے لیے کینیڈا کا مستقل یا عارضی رہائشی ہونا اور ذیل کے ذریعے اپنی رہائش کا ثبوت دینا ضروری ہے:
- مستقل رہائشی کارڈ،
- مستقل رہائش کی تصدیق (مثلاً 5292 سے IMM)، یا
- عارضی پرمٹ (امیگریشن فارم 1442، 1208، 1102)
اور ذاتی شناخت کے درج ذیل حصوں میں سے 1 فراہم کریں:
- درست پاسپورٹ
- کینیڈیئن ڈرائیور لائسنس
- حکومتِ کینیڈا کا شناختی کارڈ
نوٹ: دیگر شناختی دستاویزات قابلِ قبول یا مطلوب ہو سکتی ہیں۔ براہ مہربانی تفصیلات کے لئے کسی TD برانچ میں تشریف لائیں۔
ہم کسی بھی وقت اس پیشکش کو تبدیل، اس میں توسیع اور اس کو واپس لینے کا حق رکھتے ہیں۔
3 ماہانہ اکاؤنٹ فیس کی چھوٹ کا اہل بننے کے لیے ایک TD غیر محدود جاری اکاؤنٹ ("نیا جاری اکاؤنٹ") کھولنا ضروری ہے۔ ماہانہ اکاؤنٹ فیس صرف پہلے 12 ماہ کے لیے چھوڑی جائے گی کہ جب نیا جاری اکاؤنٹ کھلا اور فی فرد ایک اکاؤنٹ تک محدود ہو، اور جاری اکاؤنٹ کی قسم 12-ماہ کے دورانیے میں تبدیل نہیں ہو سکتی۔ ماہانہ اکاؤنٹ فیس کی چھوٹ صرف باقاعدہ/پرو ریٹڈ ماہانہ فیس پر لاگو ہوتی ہے؛ تمام دیگر فیسیں لاگو ہونا جاری رہیں گی۔ اگر ابتدائی 12 ماہ کے دوران کسی بھی مہینے میں نئے جاری اکاؤنٹ میں ماہانہ کم از کم بیلنس برقرار رکھا جاتا ہے اور یہ کہ اکاؤنٹ کھلا ہے اور ماہانہ اکاؤنٹ فیس چارج نہیں کی جاتی، تو اس ماہ کے لیے ماہانہ اکاؤنٹ فیس کی کوئی چھوٹ لاگو نہیں ہو گی۔ فیس کے بارے میں تفصیلات کے لیے، براہ کرم درج ذیل ملاحظہ کریں: http://www.tdcanadatrust.com/products-services/banking/accounts/fees.jsp
4 بچت اکاؤنٹ کی بونس پیشکش صرف TD روزانہ بچت اکاؤنٹ، یا TD اعلٰی منافع بچت اکاؤنٹ یا TD ای پریمیم بچت اکاؤنٹ پر لاگو ہوتی ہے جسے ان صارفین کی جانب سے کھولا جاتا ہے جو نیا جاری اکاؤنٹ کھولتے ہیں۔ بونس پیشکش فی فرد 1 اہل بچت اکاؤنٹ کے لیے محدود ہے اور بچت اکاؤنٹ کی نوعیت پیشکش کی مدت کے دوران تبدیل نہیں ہو سکتی۔ بونس کی شرح بچت اکاؤنٹ پر پوسٹ کردہ سود کی شرح کے علاوہ ہوتی ہے اور ان بچت اکاؤنٹس پر لاگو ہو گی جو صارف کی جانب سے کینیڈا میں نووارد بینکاری پیکیج کو قبول کرنے کے 10 دن بعد تک شروع ہوں گے، اور اس کے بعد 6 ماہ ("پیشکش کی مدت") تک مؤثر ہوں گے۔ پیشکش کے دورانیے میں، آپ کا نیا بچت اکاؤنٹ کسی دیگر پیشکش کا اہل نہیں ہے۔ پیشکش کی مدت کے اختتام کے بعد عمومی شائع کردہ سود کی شرح کا اطلاق ہو گا۔ بونس سود کا الگ سے حساب کیا جائے گا اور ماہانہ ادا کیا جائے گا۔ سود کی شرحیں بغیر نوٹس کے تبدیل کی جا سکتی ہیں۔ سود کی تمام شرح سالانہ ہیں۔ قیمتوں کی تفصیلات کے لیے براہ کرم دیکھیں https://www.td.com/ca/en/personal-banking/products/bank-accounts/account-rates/
5 $50 زائد وصولی تحفظ Amazon.ca گفٹ کارڈ کی پیشکش حاصل کرنے کے لیے، نئے اہل TD جاری اکاؤنٹ کے صارف کے لیے ضروری ہے کہ:
(a) محدود مدتی TD غیر محدود جاری اکاؤنٹ کی پیشکش کے مطابق ایک TD جامع بینکاری منصوبہ یا TD غیر محدود جاری اکاؤنٹ مئی 31، 2022 اور اکتوبر 31، 2022 تک کھولیں9، اور
(b) اکتوبر 31، 2022 تک نئے جاری اکاؤنٹ میں ODP تحفظ (پے ایز یو گو زائد وصولی تحفظ کیوبک کے رہائشیوں کے لیے دستیاب نہیں ہے) کی درخواست دیں، منظوری پائیں اور شامل کریں، اور
(c) نئے ODP تحفظ کو منظوری کے 30 دن بعد تک فعال اور اچھی ساکھ میں رکھیں اور
(d) Amazon.ca گفٹ کارڈ کو صارف کو بھیجی جانے والی مبارک باد کی ای میل میں جنوری 31، 2023 تک قبول کرنا ضروری ہے۔
پیشکش درج ذیل کے لیے دستیاب نہیں ہے:
- وہ صارفین جو پہلے سے مئی 29، 2022 تک TD جاری اکاؤنٹ ODP تحفظ کے ساتھ رکھتے ہیں، یا
- وہ صارفین جو کیمپین کی اختتامی تاریخ اکتوبر 31، 2022 تک درست ای میل پتہ نہیں رکھتے، یا
- TD عملے کے اراکین یا TD عملے کے رکن کے ساتھ مشترکہ اکاؤنٹ کے حامل۔
$50 Amazon.ca گفٹ کارڈ تمام شرائط پوری ہونے، اور ODP تحفظ اس وقت تک کھلا، اچھی ساکھ میں اور تمام شرائط پوری کرنا جاری رکھنے کے بعد نیا جاری اکاؤنٹ بناتے وقت فراہم کردہ ای میل پتے پر اکاؤنٹ کھولنے کے 12 ہفتوں کے اندر ای میل کر دیا جائے گا۔ ODP والے نئے جاری اکاؤنٹ پر فی صارف ایک $50 Amazon.ca گفٹ کارڈ کی حد۔ کسی نئے جاری اکاؤنٹ کے لیے جو جوائنٹ اکاؤنٹ ہو، نئے جاری اکاؤنٹ کے لیے تمام اکاؤنٹ ہولڈرز کو ODP اہلیتی تقاضوں پر پورا اترنا ضروری ہے۔ ODP کے لیے درخواست دینے کے لیے ہر اکاؤنٹ ہولڈر کو اپنی رپائش کے صوبے کی بلوغت کی عمر تک ہونا ضروری ہے اور یہ کریڈٹ کی منظوری سے مشروط ہے۔
TD غیر محدود جاری اکاؤنٹ اور TD جامع بینکاری منصوبہ کے لیے ماہانہ پلان زائد وصولی تحفظ کی سروس فیس ماہانہ $5 ہے۔ پے ایز یو گو زائد وصولی تحفظ کی فیس ہر اہل اوور ڈرافٹ ٹرانزیکشن کے لیے $5.00 ہے (فی دن زیادہ سے زیادہ $5.00، اس سے قطع نظر کہ اوور ڈرافٹ ٹرانزیکشنز کتنی ہوتی ہیں)۔ زائد وصولی کی رقم سالانہ 21% شرح سود سے مشروط ہوتی ہے۔ ODP کی فیس اور شرح سود مئی 24، 2022 تک حالیہ ترین ہیں، بشرطیکہ بصورت دیگر نشاندہی کی جائے اور تبدیلی سے مشروط ہیں۔ مزید معلومات اور اکاؤنٹ فیس اور زائد وصولی تحفظ کی سروس فیس کی مکمل فہرست کے لیے، ہمارے اکاؤنٹس اور متعلقہ سروسز کا تعارف دیکھیں۔
6 ایروپلان™ پوائنٹس کی کوئی نقد مالیت نہیں ہوتی لیکن یہ ایروپلان پروگرام کے تحت فلائٹس اور دیگر انعامات کے لیے قابل ریڈیم ہوتے ہیں۔ ایروپلان پوائنٹس استعمال کر کے حاصل کیے جانے والے انعامات کی ریٹیل مالیت متعدد عوامل کی بنیاد پر مختلف ہو گی بشمول جاری کردہ انعام کی قسم، جس کی تفصیلات https://www.aircanada.com/ca/en/aco/home/aeroplan.html پر ملاحظہ کی جا سکتی ہیں۔ ایروپلان پوائنٹس ایروپلان پروگرام کی عمومی شرائط و ضوابط کے مطابق ہی ریڈیم کیے جا سکتے ہیں۔ ایروپلان پروگرام کی مکمل شرائط و ضوابط آن لائن https://www.aircanada.com/ca/en/aco/home/aeroplan/legal/terms-and-conditions.html پر دستیاب ہیں۔ تمام پیشکشیں، پیشکش کی شرائط و ضوابط میں بیان کردہ معیار پر پورا اترنے سے مشروط ہیں۔
ایروپلان کا ٹریڈ مارک لائسنس کے تحت استعمال کیا جاتا ہے
7 غیر محدود TD عالمی ٹرانسفر کی ٹرانسفر فیس میں چھوٹ کی پیشکش 12 ماہ تک ان افراد کو دستیاب ہوتی ہے جو کینیڈا میں نووارد پیکج کے لیے اہل ہوتے ہیں اور ایک TD غیر محدود جاری اکاؤنٹ ("نیا جاری اکاؤنٹ") کھولتے ہیں۔ اس دورانیے میں، نئے جاری اکاؤنٹ کی ماہانہ فیس چھوڑ دی جاتی ہے (12 ماہ تک)، اور ہر اہل TD عالمی ٹرانسفر کی ٹرانزیکشن مؤثر ہونے کی تاریخ کے 45 دن کے اندر TD عالمی ٹرانسفر کی ٹرانسفر فیس کی چھوٹ نئے جاری اکاؤنٹ میں کریڈٹ کر دی جائے گی۔ چھوٹ صرف ان ٹرانسفرز کے لیے اہل ہوتی ہے جو درج ذیل ٹرانسفر کے طریقے استعمال کرتے ہوئے نئے جاری اکاؤنٹ سے مکمل کی جاتی ہیں:
- ویسٹرن یونین® منی ٹرانسفرSM
- Visa Direct ویزا ڈائریکٹ
- TD عالمی بینک ٹرانسفر
TD کی ٹرانسفر فیس $25 تک ہے۔ ٹرانسفر فیس کی رقم متحرک ہوتی ہے اور بھیجی جانے والی رقم، موصول کنندہ کے ملک اور ٹرانزیکشن کے لیے فنڈ کردہ اکاؤنٹ کی کرنسی کی بنیاد پر مختلف ہو گی۔
غیر ملکی زرمبادلہ اور بینک کی دیگر فیس اب بھی لاگو ہوتی ہیں۔ اگر آپ اپنے اکاؤنٹ کی کرنسی سے کسی مختلف کرنسی میں فنڈز بھیج رہے ہیں، تو آپ ہم سے یہ دوسری کرنسی ہمارے سیٹ کردہ زرمبادلہ کے نرخوں پر خریدیں گے۔ فیسیں اس اکاؤنٹ کی کرنسی میں ہوتی ہیں جس سے رقم بھیجی جاتی ہے۔ رقم کی ترسیل میں شامل دیگر بینکس فنڈز کی وصولی کے لیے اضافی فیس لے سکتے ہیں۔ فیس کے بارے میں تفصیلات کے لیے، براہِ کرم ملاحظہ کریں http://www.tdcanadatrust.com/products-services/banking/accounts/fees.jsp
TD عالمی ٹرانسفر کے متعلق تفصیلات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں https://www.td.com/ca/en/personal-banking/how-to/international-money-transfer/td-global-transfer/۔ پیشکش کسی بھی وقت تبدیل، دستبردار یا اس میں توسیع کی جا سکتی ہے اور اسے کسی دوسری پیشکش کے ساتھ شامل نہیں کیا جا سکتا بشرطیکہ بصورت دیگر نشاندہی کی جائے۔
ویسٹرن یونین کا نام، لوگو اور متعلقہ ٹریڈ مارکس اور سروس مارکس Western Union Holdings, Inc. کی ملکیت ہیں، امریکہ میں رجسٹرڈ اور/یا استعمال کیے جاتے ہیں اور متعدد بیرونی ممالک انہیں اجازت سے استعمال کرتے ہیں۔
ویزا انٹرنیشنل سروس ایسوسی ایشن کا ٹریڈ مارک اور لائسنس کے تحت استعمال کیا جاتا ہے۔
® TD کا لوگو اور دیگر ٹریڈ مارکس ٹورنٹو ڈومینیئن بینک یا اس کے ذیلی اداروں کی ملکیت ہیں۔
8 اس پیشکش کو کسی بھی وقت تبدیل کیا جا سکتا ہے، واپس لیا جا سکتا ہے یا اس میں توسیع کی جا سکتی ہے اور جب تک کہ نشاندہی نہ کی جائے اسے کسی دوسری پیشکش کے ساتھ شامل نہیں کیا جا سکتا۔ ایک سال کا دورانیہ ختم ہونے کے بعد، آپ کی ایمازون پرائم ممبرشپ کی ممبرشپ فیس کے عوض خودکار تجدید ہو جاتی ہے جو تجدید کے وقت مؤثر اور قابل اطلاق ٹیکسوں کے ساتھ ہوتی ہے۔ فی الحال ایمازون پرائم ممبرشپ کی فیس CDN$ 9.99/ماہ یا $99/سال بمع قابل اطلاق ٹیکس ہے۔ آپ کسی بھی وقت انی اپنی ایمازون پرائم ممبرشپ منسوخ کر سکتے ہیں۔
ایمیزون پرائم ممبرشپ کی پیشکش موصول کرنے کے لیے گاہکوں کا ایک درست ای میل فراہم کرنا ضروری ہے۔
ایمازون پرائم ممبرشپ کوڈ الیکٹرانک طور پر جاری کیا جائے گا اور UGO موبائل سلوشنز (ٹورنٹو ڈومینین بینک کی ایک ڈویژن) سے اہل افراد کو ای میل کیا جائے گا، بشرطیکہ تمام شرائط پوری ہوں۔ ایمازون پرائم ممبرشپ کا کوڈ شرائط و ضوابط میں طے شدہ حدود سے مشروط ہے جو amazon.ca پر دستیاب ہے اور وقتاً فوقتاً تبدیلی سے مشروط ہو سکتا ہے۔ ااگر کسی بھی وجہ سے ایمیزون پرائم ممبرشپ کوڈ کو تسلیم نہیں کیا جاتا تو TD ذمہ دار نہیں ہو گا، بشمول اگر ایک سال کا ایمیزون پرائم ممبرشپ کوڈ جاری کرنے والا فریق ثالث مرچنٹ دیوالیہ یا مفلس ہو جائے۔ ہم کھولے جانے والے اکاؤنٹس کی تعداد اور کسی بھی ایک فرد کی طرف سے دیے جانے والے ایمازون پرائم ممبرشپ کوڈ کی تعداد کو محدود کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ ایمازون پرائم ممبرشپ کوڈ کے اجرا کے وقت آپ کا اکاؤنٹ کھلا، فعال اور اچھی ساکھ کا ہونا چاہیے۔ ایمازون پرائم ممبرشپ کوڈ کی شرائط پوری ہونے کے لیے براہ کرم 12 ہفتے کی اجازت دیں۔ اگر TD ایک سالہ ایمازون پرائم ممبرشپ کوڈ فراہم کرنے سے قاصر رہتا ہے، تو ایک مساوی مالیت کا Amazon.ca گفٹ کارڈ اہل صارفین کو بطور متبادل دیا جائے گا۔
محدود مدتی ایک سالہ ایمیزون پرائم ممبرشپ پیشکش حاصل کرنے کے لیے، آپ کو درج ذیل
تمام تین شرائط مکمل کرنا ہوں گی:
1) مئی 31، 2022 اور اکتوبر 31، 2022 کے درمیان ایک TD غیر محدود جاری اکاؤنٹ کھولیں اور نئے جاری اکاؤنٹ کے ساتھ درج ذیل میں سے کوئی دو مکمل کریں:
- دسمبر 27، 2022 سے پہلے نئے جاری اکاؤنٹ میں پہلا ڈپازٹ پوسٹ کرنے کے ساتھ ان کے آجر، پنشن فراہم کنندہ یا حکومت سے جاری ڈائریکٹ ڈپازٹ سیٹ اپ کریں۔ ڈائریکٹ ڈپازٹ ہفتہ وار، پندرہ روزہ، ماہانہ یا فی ماہ دو بار ہونا لازمی ہے؛
- ایزی ویب یا TD ایپ کے ذریعے آن لائن بل کی ادائیگی کریں جو کم از کم $50 مالیت کی اور دسمبر 27، 2022 سے قبل ہو؛
- دسمبر 27، 2022 سے پہلے نئے جاری اکاؤنٹ میں پہلے سے اجازت شدہ ڈیبٹ کے ساتھ کم از کم $50 مالیت کا ایک جاری پہلے سے اجازت شدہ ڈیبٹ سیٹ اپ کریں۔ پہلے سے اجازت شدہ ڈیبٹ ہفتہ وار، پندرہ روزہ، ماہانہ یا فی ماہ دو بار ہونا لازمی ہے۔
2) 31، 2022 اکتوبر تک ایک نیا TD ای پریمیم بچت اکاؤنٹ یا TD روزانہ بچت اکاؤنٹ کھولیں اور نئے بچت اکاؤنٹ کے ساتھ درج ذیل میں سے کوئی بھی مکمل کریں:
- دسمبر 27، 2022 تک اپنی پہلی ٹرانزیکشن پروسیس کرنے کے ساتھ ایک پہلے سے اجازت شدہ ترسیلی خدمات سیٹ اپ کریں۔ پہلے سے اجازت شدہ ترسیلی خدمات کو لازماً یا تو ہفتہ وار، دو ہفتوں میں ایک بار، ماہانہ یا مہینے میں دو بار وقوع پذیر ہونا چاہیئے۔
- دسمبر 27، 2022 تک اپنی پہلی ٹرانزیکشن پروسیس کر کے آسان بچت سیٹ اپ پر کریں۔
3) 31، 2022 اکتوبر تک نئے TD ایروپلان ویزا انفینیٹ* کارڈ، TD ایروپلان ویزا پلاٹینم* کارڈ، TD ایروپلان ویزا انفینیٹ پریولیج* کارڈ، TD فرسٹ کلاس ٹریول ویزا انفینیٹ* کارڈ، TD پلاٹینم ٹریول ویزا* کارڈ، TD کیش بیک ویزا انفینیٹ* کارڈ، TD کیش بیک ویزا کارڈ یا TD ریوارڈز ویزا کارڈ (ایک نیا TD کریڈٹ کارڈ) کے لیے درخواست دیں اور فعال کریں، اور کھولنے کے بعد 90 دن تک اپنا نیا TD کریڈٹ کارڈ کھلا، فعال اور اچھی ساکھ میں رکھیں۔
ان صارفین کو یہ پیشکش نہیں ملے گی جو مئی 30، 2022 تک ذاتی TD کریڈٹ کارڈ کے اصل مالک ہیں۔ یہ پیشکش ان صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہے جنہوں نے کوئی ذاتی TD کریڈٹ کارڈ اکاؤنٹ گزشتہ 6 ماہ میں بند کیا ہے۔
ہم کسی ایک فرد کی جانب سے کھولے جانے والے اکاؤنٹس کی تعداد کو محدود کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ پیشکش کسی بھی وقت تبدیل، ختم یا اس میں توسیع کی جا سکتی ہے اور اسے کسی دوسری پیشکش کے ساتھ شامل نہیں کیا جا سکتا بشرطیکہ بصورت دیگر نشاندہی کی جائے
9 اگر اپ TD غیر محدود جاری اکاؤنٹ کھولتے ہیں تو آپ $300 Amazon.ca گفٹ کارڈ پیشکش کے بھی اہل ہیں۔ $300 Amazon.ca گفٹ کارڈ کی پیشکش ان افراد کے لیے ہے جو کینیڈا میں نووارد کے اہل ہیں، جو اکاؤنٹ کھولتے وقت اپنے صوبے یا علاقے کی بلوغت کی عمر کو پہنچ چکے ہیں۔، جو:
a) مئی 31، 2022، اور اکتوبر 31، 2022 کے درمیان TD غیر محدود جاری اکاؤنٹ (نیا جاری اکاؤنٹ) کھولتے ہیں، اور
b) نئے جاری اکاؤنٹ کے ساتھ مندرجہ ذیل میں سے کوئی سے دو مکمل کرتے ہیں:
- دسمبر 27، 2022 سے پہلے نئے جاری اکاؤنٹ میں پہلا ڈپازٹ پوسٹ کرنے کے ساتھ ان کے آجر، پنشن فراہم کنندہ یا حکومت سے جاری ڈائریکٹ ڈپازٹ سیٹ اپ کریں۔ ڈائریکٹ ڈپازٹ ہفتہ وار، پندرہ روزہ، ماہانہ یا فی ماہ دو بار ہونا لازمی ہے۔
- ایزی ویب یا TD ایپ کے ذریعے آن لائن بل کی ادائیگی کریں جو کم از کم $50 مالیت کی اور دسمبر 27، 2022 سے قبل ہو؛
- دسمبر 27، 2022 سے پہلے نئے جاری اکاؤنٹ میں پہلے سے اجازت شدہ ڈیبٹ کے ساتھ کم از کم $50 مالیت کا ایک جاری پہلے سے اجازت شدہ ڈیبٹ سیٹ اپ کریں۔ پہلے سے اجازت شدہ ڈیبٹ ہفتہ وار، پندرہ روزہ، ماہانہ یا فی ماہ دو بار ہونا لازمی ہے۔
c) Amazon.ca گفٹ کارڈ کو صارف کو بھیجی جانے والی مبارک باد کی ای میل میں جنوری 31، 2023 تک قبول کرنا ضروری ہے۔
خواہ کوئی جاری ڈائریکٹ ڈیپازٹ اس پیشکش کے لیے قابل قبول ہے یا نہیں، یہ ہماری منظوری سے مشروط ہے۔
درج ذیل $300 Amazon.ca گفٹ کارڈ پیشکش کے اہل نہیں ہیں:
- وہ صارفین جو پہلے سے TD جاری اکاؤنٹ رکھتے ہیں جسے مئی 31،2021 یا اس کے بعد بند کر دیا گیا تھا، یا
- وہ صارفین جنہیں 2019، 2020، 2021 میں TD کی جانب سے کسی جاری اکاؤنٹ کی پیشکشیں ملیں؛ یا
- وہ صارفین جو کیمپین کی اختتامی تاریخ اکتوبر 31،2022 تک درست ای میل پتہ فراہم نہیں کرتے، یا
- TD عملے کے اراکین یا TD عملے کے رکن کے ساتھ مشترکہ اکاؤنٹ کے حامل۔
کسی بھی نئے جاری اکاؤنٹ کے لیے جو کہ مشترکہ اکاؤنٹ ہے، نئے جاری اکاؤنٹ پر اکاؤنٹ کے کم از کم ایک مالک کو اہلیت کے تقاضوں پر لازماً پورا اترنا چاہیئے۔ ایک نئے جاری اکاؤنٹ پر فی صارف ایک $300 Amazon.ca گفٹ کارڈ کی حد۔
$300 Amazon.ca گفٹ کارڈ برانچ میں بینک کے مشیر کو نیا جاری اکاؤنٹ کھولتے وقت فراہم کردہ ای میل پتے، یا ڈیجیٹل درخواست پر بتائے گئے ای میل پتے پر بھیجا جائے گا۔ صارفین کو Amazon.ca گفٹ کارڈ تمام شرائط پوری ہونے کے 12 ہفتوں کے اندر مل جائے گا، بشرطیکہ نیا جاری اکاؤنٹ اب بھی کھلا، اچھی ساکھ میں اور تمام شرائط پوری کرنا جاری رکھے۔ نئے جاری اکاؤنٹ کی ماہانہ فیس کو کم از کم ماہانہ بیلنس برقرار رکھنے، بزرگ شہریوں کی چھوٹ لینے، یا TD نئے غیر محدود جاری اکاؤنٹ پر کینیڈا میں نووارد کی 12 ماہانہ فیس کا خاتمہ موصول کرنے کے علاوہ کسی بھی وجہ سے معاف یا واپس نہیں کیا جا سکتا، جب اکاؤنٹ کی قسم تبدیل نہ ہوئی ہو، اور $300 Amazon.ca گفٹ کارڈ نئے جاری اکاؤنٹ کے صارفین کو ای میل کرنے سے پہلے۔
ہم کسی بھی وقت $300 Amazon.ca گفٹ کارڈ کو تبدیل، اس میں توسیع یا دستبردار کر سکتے ہیں، اور اسے کینیڈا میں نووارد بینکاری پیکیج کے علاوہ اسی مصنوعہ کی کسی اور پیشکش یا رعایت کے ساتھ ملا کے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ تمام Amazon.ca گفٹ کارڈ کی رقوم کینیڈین ڈالر میں ہیں بشرطیکہ بصورت دیگر بتایا گیا ہو۔ دیگر شرائط لاگو ہو سکتی ہیں۔
جاری اکاؤنٹ کی ٹرانزیکشنز کے بارے میں معلومات اور اکاؤنٹ فیس کی مکمل فہرست کے لیے، ہمارے اکاؤنٹس اور متعلقہ سروسز کا تعارف دیکھیں۔
10 $50 بچت اکاؤنٹ کے Amazon.ca گفٹ کارڈ کی پیشکش حاصل کرنے کے لیے، نئے جاری اکاؤنٹ کے صارف کے لیے ضروری ہے کہ:
(a) محدود مدتی TD غیر محدود جاری اکاؤنٹ کی پیشکش کے مطابق ایک TD جامع بینکاری منصوبہ یا TD غیر محدود جاری اکاؤنٹ مئی 31، 2022 اور اکتوبر 31، 2022 تک کھولیں9، اور
(b) نیا TD ای پریمیئم بچت اکاؤنٹ یا TD روزانہ بچت اکاؤنٹ ("نیا بچت اکاؤنٹ") اکتوبر 31، 2022 تک کھولیں، اور
(c) نئے بچت اکاؤنٹ کے ساتھ مندرجہ ذیل میں سے کسی ایک کو مکمل کرے:
- دسمبر 27، 2022 تک اپنی پہلی ٹرانزیکشن پروسیس کرنے کے ساتھ ایک پہلے سے اجازت شدہ ترسیلی خدمات سیٹ اپ کریں۔ پہلے سے اجازت شدہ ترسیلی خدمات کو لازماً یا تو ہفتہ وار، دو ہفتوں میں ایک بار، ماہانہ یا مہینے میں دو بار وقوع پذیر ہونا چاہیئے۔
- دسمبر 27، 2022 تک اپنی پہلی ٹرانزیکشن پروسیس کر کے آسان بچت سیٹ اپ پر کریں۔
c) Amazon.ca) گفٹ کارڈ کو صارف کو بھیجی جانے والی مبارک باد کی ای میل میں جنوری 31، 2023 تک قبول کرنا ضروری ہے۔ درج ذیل $50 Amazon.ca گفٹ کارڈ پیشکش کے اہل نہیں ہیں:
- وہ صارف جو پہلے سے TD بچت اکاؤنٹ رکھتے ہیں جو مئی 31،2021 کو یا اس کے بعد بند ہو گیا تھا، یا
- وہ صارف جن کا TD بچت اکاؤنٹ تھا جسے نومبر 31، 2021 کو یا اس کے بعد بند کر دیا گیا تھا، یا
- وہ صارفین جو کیمپین کی اختتامی تاریخ اکتوبر 31،2022 تک درست ای میل پتہ فراہم نہیں کرتے، یا
- TD عملے کے اراکین یا TD عملے کے رکن کے ساتھ مشترکہ اکاؤنٹ کے حامل۔
$50 Amazon.ca گفٹ کارڈ تمام شرائط پوری ہونے کے بعد نیا جاری اکاؤنٹ بناتے وقت فراہم کردہ ای میل پتے پر اکاؤنٹ کھولنے کے 12 ہفتوں کے اندر ای میل کر دیا جائے گا، بشرطیکہ نیا جاری اکاؤنٹ اور نیا بچت اکاؤنٹ اب بھی کھلے، اچھی ساکھ میں اور تمام شرائط پوری کرنا جاری رکھیں۔ کسی بھی ایسے نئے بچت اکاؤنٹ کے لیے جو جوائنٹ اکاؤنٹ ہو، نئے بچت اکاؤنٹ پر کم از کم ایک کارڈ ہولڈر کو اہلیتی تقاضوں پر پورا اترنا ضروری ہے۔ ایک نئے بچت اکاؤنٹ پر فی صارف ایک $50 Amazon.ca گفٹ کارڈ کی حد۔ ٹرانزیکشنز کے بارے میں معلومات اور اکاؤنٹ فیس کی مکمل فہرست کے لیے، ہمارے اکاؤنٹس اور متعلقہ سروسز کا تعارف دیکھیں۔
11TD® ایروپلان® ویزا پلاٹینم* کریڈٹ کارڈ کی استقبالی پیشکش: TD® ایروپلان® ویزا پلاٹینم* کارڈ کے لیے ستمبر 5، 2022 تک لازمی درخواست دیں۔ TD® ایروپلان® ویزا پلاٹینم* کارڈ اکاؤنٹ ("اکاؤنٹ") سے منسلک ایروپلان ممبر اکاؤنٹ کو 10,000 ایروپلان پوائنٹس کا خوش آمدیدی بونس صرف اکاؤنٹ میں پہلی خریداری کرنے کے بعد دیا جائے گا۔ کیوبک سے باہر کے رہائشیوں کے لیے: اضافی 10,000 ایروپلان پوائنٹس کا بونس حاصل کرنے کے لیے، آپ کو اکاؤنٹ کھولنے کے 90 دن کے اندر اپنی پہلی خریداری کرنے کے ساتھ، اپنے اکاؤنٹ میں کل خریداریوں (کسی واپسی اور کریڈٹ کے علاوہ) میں $1،000 خرچ کرنا ہو گا۔ صرف کیوبک کے رہائشیوں کے لیے: اضافی بونس 10،000 ایروپلان پوائنٹس حاصل کرنے کے لیے، آپ کو اپنا اکاؤنٹ کھلا، فعال اور اپنا اکاؤنٹ کھولنے کے 90 دن تک اچھی ساکھ میں رکھنا ضروری ہے۔ تمام اکاؤنٹس کے لیے: پہلے سال کے لیے بنیادی کارڈ ہولڈر اور اکاؤنٹ میں شامل کیے جانے والے 3 تک اضافی کارڈ ہولڈرز کے لیے سالانہ فیس کی چھوٹ۔ پہلے سال کی سالانہ فیس کی چھوٹ حاصل کرنے کے لیے، آپ کو اپنا کارڈ فعال کرنا ہو گا اور اکاؤنٹ کھولنے کے لیے پہلے 3 ماہ کے اندر اکاؤنٹ سے اپنی پہلی خریداری کرنی ہو گی۔ کارڈ ہولڈر کی سالانہ فیس کی اضافی چھوٹ حاصل کرنے کے لیے، آپ کو اپنے اضافی کارڈ ہولڈرز کو ستمبر 6، 2022 تک شامل کرنا ہو گا۔ سالانہ فیس کی چھوٹ سٹیٹمنٹ کی تاریخ سے 2 ماہانہ سٹیٹمنٹس میں پہلی سالانہ فیس عائد ہونے کے ساتھ لاگو کی جائے گی۔ بنیادی کارڈ ہولڈر اکاؤنٹ کے تمام چارجز کا ذمہ دار ہے، بشمول اضافی کارڈ ہولڈر کی جانب سے ہونے والے چارجز کے۔ دیگر شرائط لاگو ہیں۔ اگر آپ نے گزشتہ 12 ماہ میں کوئی اکاؤنٹ کھولا ہے تو آپ اس پیشکش کے لیے اہل نہیں ہیں۔ ہم ایک فرد کے کھولے جانے والے اکاؤنٹس کی تعداد، اور استقبالی بونس ایروپلان پوائنٹس کی تعداد، اور کسی ایک فرد کو دیے جانے والے بونس ایروپلان پوائنٹس کو محدود کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ پیشکشیں کسی بھی وقت تبدیل، دستبردار یا ان میں توسیع کی جا سکتی ہے اور انہیں کسی دوسری پیشکش کے ساتھ شامل نہیں کیا جا سکتا بشرطیکہ بصورت دیگر بتایا جائے۔ استقبالی بونس ایروپلان پوائنٹس اور اضافی بونس ایروپلان پوائنٹس دیے جانے کے وقت آپ کا اکاؤنٹ اچھی ساکھ کا حامل ہونا ضروری ہے۔ استقبالی بونس ایروپلان پوائنٹس اور اضافی بونس ایروپلان پوائنٹس آپ کے ایروپلان ممبر اکاؤنٹ میں کریڈٹ کرنے کے لیے ہر پیشکش کی شرائط پوری پونے کے بعد براہ کرم 8 ہفتوں تک کی اجازت دیں۔
TD کریڈٹ کارڈ کا اہل ہونے کے لئے درخواست گزار کو TD کے تمام کریڈٹ دینے کے معیارات اور دیگر شرائط پر پورا اترنا ضروری ہے۔ صرف منتخب کردہ TD کریڈٹ کارڈز محفوظ TD کریڈٹ کارڈ کے طور پر دستیاب ہیں۔ مکمل تفصیلات کے لئے، براہِ کرم اپنی مقامی TD برانچ میں تشریف لائیں۔
12 TD ایپ اور TD MySpend ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے مفت ہیں؛ تاہم سٹینڈرڈ وائرلیس کیریئر پیغامات اور ڈیٹا کے نرخ لاگو ہو سکتے ہیں۔