غیر ملکی کارکنان

ایک غیر ملکی ورکر کے طور پر، آپ کام کے لیے اپنے آبائی ملک سے کینیڈا جا رہے ہوں گے، جو ایک بڑی تبدیلی ہو سکتی ہے۔ لیکن ہم آپ کے پورے مالی سفر میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔ خواہ آپ کینیڈا میں اپنے مالی نظم میں مدد کے لیے رہنمائی یا پروڈکٹس تلاش کر رہے ہوں، TD کے پاس بینکاری کو آسان بنانے میں مدد کے لیے حل موجود ہیں۔


TD غیر ملکی ورکرز کی کیسے مدد کرتا ہے

TD میں، ہم آپ کی منتقلی حتی الامکان آسان بنانے میں مدد کرنا چاہتے ہیں۔ چونکہ آمد کے بعد آپ کو رقم تک رسائی کی ضرورت ہو گی، اس لیے ہم آپ کو ایک نئے TD اکاؤنٹ کو کھولنے اور اس میں رقم منتقل کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔ اگر آپ فی الحال چین یا انڈیا میں رہ رہے ہیں، تو ہم آغاز کرنے میں آپ کی مدد اس طرح کر سکتے ہیں:

جاری اکاؤنٹ کھولیں

ہم ایک بینک اکاؤنٹ سیٹ اپ کرنے میں آپ کی مدد کریں گے، تاکہ آپ کی رقم محفوظ اور قابل رسائی ہو۔ اگر آپ چین یا انڈیا میں رہتے ہیں، تو آپ فون پر TD بینک اکاؤنٹ سیٹ اپ کر سکتے ہیں۔ پھر 75 دن کے اندر، اپنا اکاؤنٹ فعال کرنے کے لیے کینیڈا میں کسی TD برانچ پر جائیں۔

اپنی آمد سے پہلے اپنی رقم ٹرانسفر کریں

اپنا نیا TD بینک اکاؤنٹ سیٹ اپ کرنے کے بعد، آپ اپنی آمد سے پہلے اپنے اکاؤنٹ میں $25,000 تک ٹرانسفر کر سکتے ہیں۔ کینیڈا آنے کے بعد، اپنے نئے بینک اکاؤنٹ کو فعال کرنے کے لیے کینیڈا میں کسی TD برانچ پر جائیں۔


آپ کے سفر میں رہنمائی کرنا

جیسا کہ آپ کام کے لیے کینیڈا منتقل ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں، آپ اپنے اقدام کو ہر ممکن حد تک بے خلل بنانے میں مدد کے لیے چند عوامل کو زیر غور لا سکتے ہیں۔ آپ کے آمد سے پہلے، غور کرنے اور تیاری کرنے کے لیے یہ کچھ چیزیں ہیں:

  1. اپنے کوائف کا جائزہ کروائیں۔
    اپنے آبائی ملک کے جو کوائف آپ کے پاس ہیں شاید وہ کینیڈا میں پوری طرح تسلیم نہ کیے جائیں۔ اپنی کوالیفیکیشنز کا موازنہ کریں اور تصدیق کریں کہ اپنی ملازمت کے لیے درکار سرٹیفیکیشن/لائسنس حاصل کرنے کے لیے کیا ضروری ہے۔

  2. ورک پرمٹ کے لیے درخواست دیں۔
    کینیڈا میں کام کرنے کے لیے، آپ کو ایک ورک پرمٹ کی ضرورت ہو گی۔ آپ آجر سے مخصوص ورک پرمٹ یا اوپن ورک پرمٹ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ حکومت کینیڈا کی ویب سائٹ اس بارے میں آپ کی مدد کر سکتی ہے کہ کون سا حاصل کرنا ہے۔

  3. اپنی مالیات کی منصوبہ بندی اور ان کی تیاری کریں۔
    کینیڈا میں رہائشی اخراجات ممکنہ طور پر آپ کے آبائی ملک سے مختلف ہوتے ہیں۔ آپ کینیڈا میں جہاں بھی آباد ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں، اپنے گھر، خوراک، ٹرانسپورٹ وغیرہ جیسے اخراجات کے لیے تیاری کرنا ضروری ہے۔

  1. اپنے آنے سے پہلے اپنے لیے رہنے کی جگہ کا بندوبست کریں۔
    خواہ آپ خاندان کے ساتھ رہیں یا کرائے کے گھر پر، انتخاب آپ کا اپنا ہے۔ تاہم، اگر آپ کوئی گھر خریدنا چاہتے ہیں، تو نان کینیڈینز ایکٹ کے تحت رہائشی املاک کی خریداری کی ممانعت سے غیر کینیڈینز کے ضوابط کا جائزہ لیں۔

  2. اپنی آمد کے لیے درکار تمام دستاویزات تیار کریں۔
    کینیڈا آمد پر، آپ کو اپنا پاسپورٹ، وزیٹر ویزا (اگر درکار ہو)، سفری دستاویزات، منظور شدہ ورک پرمٹ اور بعض اوقات کام کے تجربے کا ثبوت اور اپنی ملازمت کی پیشکش پیش کرنے کی ضرورت ہوگی۔*

  3. اپنی انگریزی اور/یا فرانسیسی کو بہتر بنانے کے لیے محنت کریں۔
    انگریزی اور فرانسیسی کینیڈا کی سرکاری زبانیں ہیں۔ اگر ان میں سے کوئی بھی آپ کی مادری زبان نہیں ہے، تو اپنی زبان کی مہارتوں میں اضافہ آپ کی روزمرہ کی بات چیت اور آپ کی نئی ملازمت کے حوالے سے آپ کی مدد کر سکتا ہے۔


کینیڈا میں نووارد کا بینکاری پیکیج

TD میں، ہم اپنی رقم کا پراعتماد طریقے سے نظم کرنے میں آپ کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ ہمارے کینیڈا میں نووارد بینکاری پیکیج کے ساتھ آغاز کریں۔

  • ایک سال تک کوئی ماہانہ اکاؤنٹ فیس1 ادا نہ کریں۔ نیز، آپ $350 تک کیش حاصل کر سکتے ہیں۔2 شرائط لاگو ہیں۔

  • جون 3, 2024 تک ایک TD ای پریمیم بچت اکاؤنٹ کھول کر 5.55%4 بچت شرح سود حاصل کریں:

    • $1,000,00000 تک کے کسی بھی بیلنس پر 90 دن کے لیے 3.70%4 بونس بچت کی شرح سود حاصل کریں۔
    • $10,000 یا زائد کے بیلنسز پر 1.85%4 کی پوسٹ کردہ شرح سود حاصل کریں

    نیز، ایک نیا TD روزانہ بچت اکاؤنٹ کھولیں اور 1.00% بونس شرح سود 3 ماہ کے لیے حاصل کریں3۔

  • منظور ہونے کے بعد، 20,000 تک ایروپلان پوائنٹس5 حاصل کریں، نیز پہلے سال کوئی سالانہ فیس نہیں۔ شرائط لاگو ہیں۔ اکاؤنٹ ستمبر 3, 2024 تک منطور ہونا ضروری ہے۔


اکثر پوچھے جانے والے سوالات

جی ہاں، غیر ملکی ورکرز اہلیت کے تقاضوں کی بنیاد پر TD بینک اکاؤنٹ کھولنے اور رکھنے کے اہل ہیں۔


جی ہاں، آپ SIN نمبر کے بغیر جاری اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں، تاوقتیکہ اکاؤنٹ سود حاصل نہ کرتا ہو۔ TD برانچ میں اکاؤنٹ کھولتے وقت، آپ کو اپنے ساتھ درج ذیل لانے کی ضرورت ہو گی:

  • عارضی ورک پرمٹ (IMM فارم #1442/1102)

اور ایک ذاتی ID:

  • ایک درست پاسپورٹ
  • کینیڈیئن ڈرائیور لائسنس
  • کینیڈا کا سرکاری شناختی کارڈ

اگر آپ فی الوقت چین یا انڈیا میں رہتے ہیں، تو آپ اکاؤنٹ سیٹ اپ کرنے میں مدد کے لیے ہمیں کال کر سکتے ہیں۔ تاہم، آپ کے پاس اپنے TD بینک اکاؤنٹ کو فعال کرنے کی خاطر TD برانچ جانے کے لیے اپنے ابتدائی سیٹ اپ کے بعد 75 دن کا وقت ہو گا۔

یقینی بنائیں کہ جب آپ کال کریں تو آپ کے پاس کینیڈین امیگریشن ویزا تیار ہو۔

  • چین: کال کلیکٹ 1-855-537-5355
  • انڈیا: کال کلیکٹ 416-351-0613

آپ کے کینیڈا میں آنے کے بعد، اپنا نیا بینک اکاؤنٹ فعال کرنے کے لیے کسی TD برانچ جائیں۔


TD Global Transfer™ کے ساتھ، ہم آپ کو بین الاقوامی طور پر رقم بھیجنے کے متعدد طریقوں کی پیشکش کرتے ہیں۔

  • Western Union® Money TransferSM
  • Visa Direct ویزا ڈائریکٹ
  • بین الاقوامی بینک ٹرانسفر

ایزی ویب آن لائن بینکاری کے لیے رجسٹر ہونا آسان ہے۔ ابھی رجسٹر ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔


آپ کی شروعات میں مدد کے لیے وسائل

غیر ملکی ورکرز کے لیے مزید وسائل

رابطہ کریں


کوئی سوال ہے؟ یہاں جواب ڈھونڈیں